امریکہ میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ

امریکہ کی ریاست نیو ہیمپشائر میں ایک شخص اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہا ہے۔

40 فیصد امریکی رائے دہندگان انتخابات کے دن سے پہلے ہی اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔

ڈیموکریٹ امیدوار ہلری کلنٹن کو حریف ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے لیکن بعض ریاستوں میں اس برتری کا فرق بہت ہی معمولی ہے۔

لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے لمبی قطار میں کھڑے انتظار کر رہے ہیں۔

جیتنے والے صدارتی اُمیدوار کو حتمی کامیابی کے لیے 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے کم از کم 270 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔

امریکہ کے ریاستی اور انتخابی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ووٹوں کی شرح میں قابل ذکر اضافہ اور کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

امریکی صدر کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے بالواسطہ طور پر ہوتا ہے۔