امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے مہینے کے آخر میں ایک لاکھ 78 ہزار ملازمتوں میں اضافہ ہوا جو اقتصادی ماہرین کی ایک لاکھ 80 ہزار کی پیش گوئی کے بہت قریب ہے۔
امریکی آجروں نے نومبر کے مہینے میں بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار فراہم کیے جس سے ملک میں بے روزگار کی سطح 4 اعشاریہ 6 فی صد ہوگئی جو گذشتہ 9 سال کی کم ترین سطح ہے۔
روزگار کی بہتر صورت حال امریکی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
روزگار کی ٹھوس صورت اس حوالے سے ایک اور اشارہ ہے کہ مرکزی بینک اس مہینے کے آخر میں سعود کی شرح میں اضافہ کرنے والا ہے۔
امریکی لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے مہینے کے آخر میں ایک لاکھ 78 ہزار ملازمتوں میں اضافہ ہوا جو اقتصادی ماہرین کی ایک لاکھ 80 ہزار کی پیش گوئی کے بہت قریب ہے۔
نومبر میں بے روزگاری کی شرح 4 اعشاریہ6 فی صد رہی جو اگست 2007 کے بعد سے کم ترین شرح ہے۔
ملک میں اوسط فی گھنٹہ معاوضہ تقریباً 26 ڈالر رہا جو گذشتہ بارہ مہینوں میں ڈھائی فی صد اضافہ ہے۔