یہ واقعہ ڈینور شہر میں بیٹ مین سیریز کی نئی فلم ’’دی ڈارک نائیٹس رائزز‘‘ کے پریمیئر(افتتاحی شو) کے موقع پر پیش آیا۔
کولوراڈو مووی تھیٹر میں ہونے والی فائرنگ کے واقع میں ہلاک شدگان سے اظہار ہمدردی کے طور پر، امریکی صدر براک اوباما اور ریپبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ان کےممکنہ حریف نے اپنی اپنی صدارتی مہم معطل کردی۔
یہ بارہ افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب ایک مسلح شخص نے ڈینور کے مضافات آئورا میں فائرنگ کردی، جب بیٹمن کی تازہ فلم The Dark Knight Risesکاپریمیئر شو جاری تھا۔ واقع میں اندازاً 60 افرادزخمی ہوئے۔
مسٹر اوباما نے پہلے سے طے شدہ اپنی الیکشن ریلی کو مؤخر کیا اور قومی پرچم کو سرنگوں کرنے کا اعلان کیا۔ ری پبلیکن امیدوار مٹ رامنی نے بھی صدارتی مہم معطل کرتے ہوئے اس واقعے کو شرمناک عمل قرار دیا۔
گولی چلنے کے واقعے کے فوری بعد اس مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور24سالہ آدمی کی شناخت جمیز ہومز کے طور پر کی گئی۔ حملے کی وجہ واضح نہیں ہوئی، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کے کسی دہشت گرد گروپ سے تعلق سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے۔
حکام کا کہناہے کہ قصبے کے سینچری تھیٹر 16 میں نصف شب دکھائی جانےوالی بیٹ مین کی تازہ فلم The Dark Knight Rises کے دوران ایک نقاب پوش شخص نے سامنے سے بھرے ہوئے ہال میں آنسو گیس کا ایک کینٹینر پھینکنے کے بعد اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کردیں۔
عینی شاہدوں کا کہناہے کہ نقاب پوش شخص نے ایک شیر خوار بچے پر نشانہ باندھ کر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے فائرنگ کے کچھ ہی دیر کے بعد تھیٹر کے باہر واقع ایک پارک سے حملہ آور کو پکڑ کر اس سے رائفل برآمد کرلی۔ پولیس نے حملہ آور سے ایک ہینڈ گن اور گیس ماسک بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ جب کہ سینما ہال سے ایک اور بندوق بھی ملی ۔
اس واقعہ کے کئی گھنٹوں کے بعد صبح ہونے پر پولیس نے کہا کہ انہوں نے حملہ آور کے اپارٹمنٹ پر چھاپا مارا جہاں سے انہیں بڑی مقدار میں دھماکہ خیزمواد ملا اور انہوں نے اردگرد کے اپارٹمنٹ خالی کروالیے۔
قانون نافذ کرنے والے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ جیمز ہولمز کے نام کے اس شخص کو حال ہی میں میڈیکل کالج سے نکال دیا گیاتھا۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ ایسے شواہد موجود نہیں ہے کہ حملہ آور کا تعلق کسی دہشت گرد گروپ سے تھا۔
اس واقعہ کے بعد صدر براک اوباما نے ریاست فلوریڈا میں اپنی انتخابی مہم کے سلسلے کی ایک طے شدہ ریلی منسوخ کردی اور امریکیوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔
پولیس چیف ڈینیئل اوٹیس نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس واقعہ میں صرف ایک شخص ملوث ہے۔