رواں سال فروری میں روڈمین نے پیانگ یانگ میں مسٹر کم سے براہ راست ملاقات کی تھی۔
باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی ڈینس روڈمین شمالی کوریا پہنچے ہیں اور رواں سال کےدوران اُن کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
تاہم معروف کھلاڑی روڈمین نے اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کیا ہے کہ اس دورے کے دوران کوریائی نژاد امریکی قیدی کی رہائی کا معاملہ اُن کے ایجنڈے میں شامل ہے یا نہیں۔
پیانگ یانگ میں منگل کو پہنچنے سے قبل روڈمین نے بینجنگ میں ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں اس اُمید کا اظہار کیا کہ ان کی شمالی کوریا کے لیڈر کم جانگ ان سے بھی ملاقات ہو گی۔
’’جہاں تک میری خواہش ہے، میں رابطے جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ میں صرف وہاں اپنے دوست کم سے ملنا چاہتا ہوں اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں نئی باسکٹ بال لیگ شروع کرنا چاہتا ہوں اور اس طرح کے دیگر معاملات۔‘‘