امریکہ کے 245 ویں یومِ آزادی کا جشن
ہر سال واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر لوگوں کا ہجوم یومِ آزادی کی تقریبات دیکھنے کے لیے امڈ آتا ہے۔
کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد یومِ آزادی کی تقریبات میں شریک ہوئی۔
بچے ہوں یا بڑے سب ملک سے محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ نیو یارک میں ایک بچی ملک کا پرچم اٹھائے یوم آزادی منا رہی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں شاندار آتش بازی سے آسمان جگمگا اٹھا۔
امریکہ میں چار جولائی یومِ آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن مختلف مقامات پر لوگ جشن مناتے دکھائی دیتے ہیں۔
چار جولائی 2021 کو امریکہ کو وجود میں آئے 245 برس ہوگئے۔
یومِ آزادی پر وائٹ ہاؤس کو امریکی پرچم کے رنگوں کی لائٹس سے روشن کیا گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔
لوگ مختلف انداز میں آزادی کا جشن مناتے نظر آئے۔
واشنٹگن ڈی سی کے علاوہ دیگر امریکی ریاستوں اور شہروں میں بھی لوگوں نے جوش و خروش سے یومِ آزادی منایا۔
صدر بائیڈن نے خاتون اول جل بائیڈن اور اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ آزادی کا جشن منایا۔
نیشنل مال میں شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا۔
کرونا پابندیوں میں نرمی کے باعث لوگ ایک دوسرے سے گھلتے ملتے نظر آئے۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب کے موقع پر امریکی صدر نے واشنگٹن نیشنل ماسکوٹ کے ساتھ تصویر بھی بنوائی۔
امریکہ میں کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد عوام نے قدرِ بہتر ماحول میں یومِ آزادی منایا۔
یوم آزادی پر سڑکوں، چوراہوں اور ساحلوں پر عوام کا رش رہا۔
آزادی کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ اس روز پارٹیز کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
کئی شہری امریکی پرچم تھامے یا امریکی پرچم کا لباس پہن کر ملک سے محبت کا اظہار کرتے نظر آئے۔
لوگوں نے آسمان پر رنگ بکھیرتی آتش بازی کو مختلف انداز میں یادگار بھی بنایا۔