قہقہے اورتحریک ساتھ ساتھ: کیپیٹول ہل کے سامنے مزاحیہ فنکاروں کی قیادت میں تاریخی ریلی

جان اسٹیورٹ اور اسٹیفن کولبرٹ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے

"Rally to Restore Sanity and-or Fear"کے نام سےہونے والی اِس ریلی کی قیادت جان اسٹیوورٹ اور اسٹیفن کولبرٹ نے کی۔ اِس ریلی کے اہتمام کا مقصد فنکاروں کے بقول، امریکی سیاست میں برداشت کےرویےکی حالت کو بہتر کرناہے

واشنگٹن میں کیپیٹول ہل کے سامنے وسیع پارک ہفتے کے روز اُس ریلی کے شرکا سے کھچا کچھ بھر گیا جِس کی قیادت ٹیلیویژن کے دو معروف مزاحیہ فنکار کر رہے تھے۔ دارالحکومت میں ایسی ریلی پہلے کبھی منعقد نہیں کی گئی۔

"Rally to Restore Sanity and-or Fear"کے نام سےہونے والی اِس ریلی کی قیادت جان اسٹیوورٹ اور اسٹیفن کولبرٹ نے کی۔ اِس ریلی کے اہتمام کا مقصد فنکاروں کے بقول، امریکی سیاست میں برداشت کےرویےکی حالت بہتر کرنا قرار دیا۔

یہ تقریب امریکہ میں کانگریس کے انتخابات سے کچھ ہی دِن قبل منعقد ہوئی، إِس کا انعقاد کرنے والوں نےزور دے کر کہا کہ یہ غیر جانبدار اورغیر سیاسی نوعیت کی ریلی تھی۔

تقریب میں محفلِ موسیقی اور مذاحیہ خاکے شامل تھے جن میں دونوں میزبان باری باری امریکی عوام کو ‘اسٹیورٹ فور سینٹی اور کولبرٹ فور فیئر’Stewart for sanity, Colbert for fear کی اپیلیں کرتے رہے۔ ریلی کا آغاز ایک مذاحیہ پادری نے کیا جنھوں نے دعائیہ کلمات ادا کیے جس میں خدا سے التجا کی کہ ایک پسندیدہ مذہب عطا کرے اور بشارت کے طور پر مجمعے کے سامنے کوئی علامتی اظہار کرے۔


صدقِ دل کے ایک لمحے کے نام سے ، اسٹیورٹ نے امریکی میڈیا کے خلاف بات کی اور کیبل نیوز نیٹ ورک پر نکتہ چینی کی اور اُن پر گھڑی ہوئی تصویر کشی stereotypesاور خوف کی بنا پر سیاسی استعارے اور تفرقے ڈالنے کا الزام دیا۔ اسٹیورٹ نے کثیر مجمعے سے کہا کہ،‘ اگر ہم ہر چیز کی آواز بلند کر دیں گے تو ہمیں کچھ سنائی نہ دیگا۔’

کئی اعتبار سے یہ تقریب اگست میں ہونے والی ایک اور تقریب سے مماثلت رکھتی تھی جسے "Restoring Honor,"کا نام دیا گیا تھا اور یہ تقریب قدامت پسند میڈیا کے تجزیہ نگار، گلین بیک نے منعقد کی تھی۔

تاہم ہفتے کے روز ہونے والی تقریب کا واحد مقصد وقت کو اچھی طرغ گزارنا تھا۔ کولبرٹ، جو ٹیلی ویژن کے The Colbert Reportنامی مذاحیہ پروگرام میں قدامت پسندوں کے خلاف مذاق اُڑانے کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ تقریب میں ایک کیپسول میں سے نمودار ہوئے جوپھنسے ہوئے 33کان کنوں کے بچاؤ کی کارروائی سے مماثلت رکھتا تھا جنھیں اِسی ماہ نکالا گیا تھا۔ موسیقی میں The Roots, Ozzy Osbourneکے ‘ ہِپ ہاپ بینڈ’ اور یوسف اسلام نامی گلوکار،جنھیں سابقہ دور میں Cat Stevensکے نام سے جانا جاتا تھا، بھی موجود تھے۔