کانگریس کی طرف سے شٹ ڈاؤن کے معاملے کو حل کرنے کے طریقہ کار سے صرف پانچ فیصد امریکی متفق ہیں۔
رائے عامہ کے ایک نئے جائزے کے مطابق بیشتر امریکی موجودہ جزوی شٹ ڈاؤن کا ذمہ دار ریبپلکنز کو قرار دیتے ہیں جب کہ کانگریس کی طرف سے اس معاملے کو حل کرنے کے طریقہ کار سے صرف پانچ فیصد لوگ متفق ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اور جی ایف کے کی جانب سے کیے گئے سروے میں 1,200 افراد سے سوالات کیے گئے جن میں سے 62 فیصد نے شٹ ڈاؤن کے لیے ریپبلیکنز کو مورد الزام ٹھہرایا جب کہ جواب دینے والوں میں نصف کے لگ بھگ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس یا صدر اوباما اس کے زیادہ ذمہ دار ہیں۔
قرضوں کی حد میں اضافے کی ڈیڈ لائن یا نادہندگی جیسی صورت حال کے پیش نظر، صدر اوباما نے منگل کو ایک بار اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ امریکہ اپنے واجب الادا قرض ہمیشہ ادا کرتا ہے۔
مسٹر اوباما نے ایک بار پھر کانگریس سے اخراجات سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری کی درخواست کی۔
ادھر ریپبلکنز کی اکثریت والے ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بینر کا کہنا تھا کہ انہیں مایوسی ہوئی ہے کہ صدر قرضوں کی حد یا اخراجات سے متعلق بل پر مذاکرات سے اجتناب کر رہے ہیں۔
بینر نے کہا کہ قرضوں کی حد کے تعین پر لین دین ہمیشہ شفاف عمل رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اخراجات کے لیے اتنی رقم مختص نہیں کر سکتا جتنی اس کے پاس موجود نہیں۔