صدر براک اوباما کا دورہ ہیروشیما

صدر براک اوباما جاپانی شہر ہیروشیما کا دورہ کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر ہیں۔

صدر براک اوباما نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جوہری حملے کا نشانہ بننے والے جاپانی شہر ہیروشیما کا جمعہ کو دورہ کیا۔

صدر اوباما کے دورے کا مقصد جنگ عظیم دوئم میں جان کی بازی ہارنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک موقع ہے۔

صدر اوباما اور جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے ہیروشیما میں یادگار پر پھول چڑھائے۔

یادگار پر آنے سے قبل صدر اوباما ہیروشیما کے قریب واقع ایواکونی فضائی اڈے پر امریکی اور جاپانی فوجیوں سے ملاقات کی۔

امریکی صدر اس سے قبل جاپان میں ہی ہونے والی جی سیون ممالک کی دو روزہ کانفرنس میں بھی شریک ہوئے۔