ہلری اور ٹرمپ کے درمیان تیسرا اور آخری صدارتی مباحثہ

امریکہ کے صدارتی انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک امیدوار ہلری کلنٹن اور ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین تیسرا اور آخری مباحثہ بدھ کو ریاست نواڈا کے شہر لاس ویگاس میں ہوا۔

ہلری کلنٹن نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جمہوریت کے بارے میں گری ہوئی بات کر رہے ہیں اور میرے لیے یہ حیران کن ہے کہ دو بڑی جماعتوں سے میں ایک کے امیدوار اس طرح کی پوزیشن لیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کرنے کے لیے انتظار کریں گے کہ آیا نتیجہ قانونی تھا یا نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال یہ نہیں بتائیں گے کہ وہ آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے یا نہیں۔

آخری مباحثے میں سابقہ دو مباحثوں کی نسبت زیادہ بحث پالیسی امور پر ہوئی۔

ٹرمپ ماضی میں اپنے ایک ٹی وی شو کو ایمی ایوارڈ نہ دیے جانے پر بھی کہہ چکے ہیں کہ یہ فیصلہ ناانصافی پر مبنی تھا۔

صدارتی انتخاب کے آخری مباحثے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امیدواروں کی طرف سے ایک دوسرے پر الزام تراشی اسی طرح دیکھنے میں آئی جیسے مہم یا پہلے مباحثوں پر دیکھی گئی تھی۔

ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ کلنٹن کی صدارتی مہم نے ان کے خلاف جنسی رجحات کے الزامات کے لگانے والی خواتین کی منصوبہ بندی کی۔