امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے یورپ کے سفر سے متعلق ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پورے یورپ میں دہشت گردوں کے حملے کا مسلسل خطرہ ہے۔‘‘
اس سفری انتباہ میں فرانس، روس، سویڈن اور برطانیہ میں ہونے والے حالیہ حملوں کے تناظر محکمہ خارجہ کی طرف سے کہا گیا کہ ان حملوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ داعش، القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروپ حملے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
محکمہ خارجہ کی طرف امریکی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ چوکنا رہیں، کیوں کہ دہشت گردوں کے ہمدرد یا انتہا پسندی کی جانب مائل شدت پسند بغیر کسی ’وراننگ‘ کے حملہ کر سکتے ہیں۔
جب کہ مزید کہا گیا کہ شدت پسندوں کا محور سیاحتی مقامات، مارکیٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے مراکز ہو سکتے ہیں۔
یہ سفری انتباہ نسبتاً کم سخت ہے کیوں کہ اس سے پہلے جاری کیے گئے ایسے ہی ’ٹریول الرٹس‘ میں یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ امریکہ شہری احتیاط سے یہ فیصلہ کریں کہ اُنھیں یورپ کا سفر کرنا بھی ہے یا نہیں۔