دو کروڑ ڈالرز میں سے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر اس منصوبے کی تعمیر کے قابل عمل ہونے کی تین اضافی رپورٹس کے لیے دیے جائیں گے۔
پاکستان میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے امریکہ نے دو کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اس رقم میں سے پانچ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر ڈیم کی تعمیر کے قابل عمل ہونے کی تین اضافی رپورٹس کے لیے دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں توانائی کے شعبے میں پاکستان کی جاری معاونت کے سلسلے میں بجلی کی ترسیل گھروں میں بجلی کے استعمال کا صحیح اندازہ لگانے کے لیے اور بجلی کی چوری روکنے کے لیے سمارٹ میٹر نصب کرنے پر بھی امریکہ ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز خرچ کرے گا۔
پاکستان کو درپیش توانائی کا بحران حالیہ برسوں میں شدت اختیار کر چکا ہے اور اس کے حل کے لیے امریکہ اپنی بھرپور اعانت کا عزم کرچکا ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کا تخمینہ تقریباً 14 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور یہ دس سال میں مکمل ہوگا۔
گزشتہ برس امریکہ نے اس منصوبے کے لیے 20 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔