امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکی معیشت ماضی کی نسبت مستحکم ہوئی ہے اور امریکہ میں 252,000 ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے
واشنگٹن —
امریکہ میں بے روزگاری کی شرح گذشتہ چھ برسوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ کی بے روزگاری کی شرح 5.6 فی صد ہو گئی ہے۔
امریکی محکمہٴمحنت کی جانب سے جمعے کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، امریکی معیشت ماضی کی نسبت مستحکم ہوئی ہے اور امریکہ میں 252,000 ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ معیشت میں بہتری کی صورتحال اور ملازمتوں میں اضافے کے حوالے سے حالیہ اعداد و شمار اس سے بہت بہتر ہیں، جس کی پیش گوئی معاشی ماہرین نے کی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کے حوالے سے سال 2014ء گذشتہ 15 سالوں میں سب سے بہتر سال ثابت ہوا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گو کہ بے روزگاری کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، اس کے باوجود امریکہ میں گذشتہ برس 80 لاکھ 70 ہزار افراد ابھی تک بے روزگار ہیں۔