’فسکل کلف‘ کا خطرہ ٹالنے میں مدد مل سکتی ہے۔ فسکل کلف یا مالیاتی چوٹی پانچ کھرب ڈالر پر مبنی ٹیکسوں میں اضافے اور سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں کے اس نظام کو کہاجاتا ہے جو اسے روکنے کے لیے دونوں پارٹیوں میں کوئی سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں یکم جنوری سے خود بخود نافذ ہوجائے گا۔
امریکی صدر براک اوباما اپنی چھٹیاں مختصر کرکے ہوائی سے واپس واشنگٹن پہنچ رہے ہیں تاکہ وہ کانگریس کے راہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کرکے سال ختم ہونے سے پہلے بجٹ خسارہ کم کرنے کے کسی معاہدے پر پہنچ سکیں۔
وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ مسٹر اوباما بدھ کے روز ہوائی سے روانہ ہوں گے اور توقع ہے کہ جمعرات کی صبح واشنگٹن پہنچ جائیں گے۔
پچھلے ہفتے کے شروع میں صدر اوباما نے کہا تھا کہ وہ اور ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بنیر ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس سے ’فسکل کلف‘ کا خطرہ ٹالنے میں مدد مل سکتی ہے۔ فسکل کلف یا مالیاتی چوٹی پانچ کھرب ڈالر پر مبنی ٹیکسوں میں اضافے اور سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں کے اس نظام کو کہاجاتا ہے جو اسے روکنے کے لیے دونوں پارٹیوں میں کوئی سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں یکم جنوری سے خود بخود نافذ ہوجائے گا۔
لیکن پچھلے ہفتے کے آخر میں اس سلسلے میں جاری کوششیں اس وقت غیریقینی کا شکار ہوگئیں تھیں جب قانون ساز کرسمس کی چھٹیاں منانے واشنگٹن سے واپس چلے گئے تھے۔
مسٹر اوباما اور ان کے اہل خانہ بھی معمول کے مطابق اپنی کرسمس کی تعطیلات گذار نےریاست ہوائی میں واقع اس قصبے میں چلے گئے تھے جہاں ان کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے کچھ عرصہ گذارا تھا۔
لیکن اس سال مالیاتی مسئلے سے نمٹنے کے لیے مسٹر اوباما اپنی چھٹیاں مختصر کرکے جلد واشنگٹن لوٹ رہے ہیں۔