گذشتہ برس امریکی محکمہ ِ ڈاک کو تقریبا سولہ ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا اور مالی بحران پر قابو پانے کے لیے ہی محکمہ ِ ڈاک نے ہفتے کے روز اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ ِ ڈاک USPS نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کے روز ڈاک پہنچانے کے نظام کو ختم کر رہا ہے۔ اس سے محکمے کو سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ اس اعلان پر عمل درآمد اگست سے شروع کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ ِ ڈاک بہت عرصے سے مالیاتی مسائل کا شکار ہے اور ان کی جانب سے یہ اعلان محکمہ ِ ڈاک کے مالی خسارے پر قابو پانے کی ایک کاوش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ذاتی اور کاروباری نوعیت کی خط و کتابت کے لیے ای میل اور انٹرنیٹ کے استعمال سے خطوط کی ترسیل میں پڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کا اثر امریکی محکمہ ِ ڈاک پر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
گذشتہ برس امریکی محکمہ ِ ڈاک کو تقریبا سولہ ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا اور مالی بحران پر قابو پانے کے لیے ہی محکمہ ِ ڈاک نے ہفتے کے روز اپنی خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ امریکی محکمہ ِ ڈاک ایسا کوئی بھی اعلان کانگریس کی منظوری کے بغیر کرنے کا مجاز ہے کہ نہیں؟ ۔۔۔ کیونکہ محکمہ ِ ڈاک امریکی حکومت کا ایک خودمختار ادارہ ہے جس کی نگرانی کانگریس کے سپرد ہے۔
امریکی محکمہ ِ ڈاک اپنے اخراجات کے لیے ڈاک ٹکٹ، دیگر مصنوعات کی فروخت اور اپنی خدمات پر انحصار کرتا ہے۔ انہیں اس مد میں امریکی حکومت کی جانب سے پیسہ فراہم نہیں کیا جاتا۔