منگل، 10 اگست 2021 کا بلیٹن

Your browser doesn’t support HTML5

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ٹیلی فون پر خطے میں امن اور استحکام کے باہمی مقصد پر تبادلۂ خیال کیا ہے؛ قطر میں آج منگل کو دو بین الااقوامی اجلاس ہو رہے ہیں جن کا مقصد افغانستان کے متحارب فریقوں کو امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر امادہ کرنا ہے؛ سعودی عرب میں دو اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کو مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی کے امور دیکھنے والی جنرل پریزیڈنسی میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر دیا گیا ہے اور نائلہ کیانی نے پاکستان میں آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔