بم دھماکا جنوبی وزیرستان کے انتظامی مرکز وانا کے بازار میں ہوا جہاں ریموٹ کنٹرول بم سے طالبان کمانڈر غلام جان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جمعرات کو ایک بم دھماکے میں طالبان کمانڈر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق یہ دھماکا جنوبی وزیرستان کے انتظامی مرکز وانا کے بازار میں ہوا جہاں ریموٹ کنٹرول بم سے طالبان کمانڈر غلام جان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں اس کے چار ساتھی بھی مارے گئے۔
غلام جان کالعدم تحریک طالبان چھوڑ کر مولوی نذیر گروپ میں شامل ہو گیا تھا اور اس کا شمار حکومت کے حامی کمانڈروں میں ہوتا تھا۔
اُدھر صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع ہنگو میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا ہے۔