آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ 30 مئی سے انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سوا ایونٹ میں شرکت کرنے والے اکثر ملکوں نے ابھی تک ان تاریخوں کا بھی اعلان نہیں کیا جن پر اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آئیں گے۔ ان ممالک میں انگلینڈ اور ویلز سرفہرست ہیں۔
تمام ٹیموں کے لئے اپنے اسکوارڈز کا اعلان 23 اپریل تک کرنا لازمی ہے، تاہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے یا کسی اور وجہ سے اسکورڈ میں تبدیلی کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو تمام ٹیموں کے لئے آخری تاریخ 23 اپریل ہے جس میں اب صرف 13 باقی رہ گئے ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اپنے اسکوارڈ کا اعلان 15 اپریل کو کرے گا۔ آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس دوران اسے چوتھی پوزیشن کے لئے اپنے موزوں 'بلے بازوں ' کا حتمی فیصلہ کرنا ہے۔ اس نمبر کے لئے جاری دوڑ میں امباتی رائیڈو، دنیشن کارتک، لوکیش راہول اور اجنکیارہا نے شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے اسکوارڈ کا اعلان کرنے کے لئے 18 اپریل کی تاریخ چنی ہے۔ اس اعلان میں 23 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں لیکن ون ڈیز میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی اسکوارڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
جنوبی افریقہ بھی 18 اپریل کو ہی اپنے اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں نئے ٹیلنٹ کی آزمائش کر لی تھی لیکن ہاشم آملا کی کارکردگی پر سلیکٹرز کا غور کرنا ابھی باقی ہے۔
بنگلا دیش اپنے اسکواڈ کا اعلان 15 سے 20 اپریل کے دوران کرے گا۔ اس کی وجہ تربیتی کیمپ ہے جس کا انعقاد ہونا باقی ہے۔
انگلینڈ نے ٹورنامنٹ کا میزبان ملک ہونے کے باوجود پہل نہیں کی بلکہ ابھی تک تو اس نے اسکوارڈ کی تاریخوں کا حتمی اعلان بھی نہیں کیا۔ اس کی اصل وجہ فرا آرچر کی شمولیت ہے جو ویسٹ انڈیز نژاد برطانوی ہیں۔ انہیں انگلینڈ کی نمائندگی کی اجازت تو مل گئی تھی لیکن ٹی 20 لیگز میں اعلیٰ کاررکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ابھی انگلینڈ کی طرف سے کوئی عالمی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔
آئرلینڈ بھی انگلینڈ کی ہی صف میں کھڑا ہے۔ آئرلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان بنگلہ دیش کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے بعد ٹیم کی صلاحیتوں کو جانچنے کے بعد کیا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا ،بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں ملوث رہنے والے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ سے متعلق آئی پی ایل کے فیصلے کے بعد ہی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا تعین کرے گا۔
ویسٹ انڈیز کے کئی سپر اسٹار کھلاڑی آئی پی ایل کی مختلف ٹیموں کا حصہ ہیں۔ کرس گیل اور آندرے رسل مضبوط امیدوار ہیں۔
افغانستان نے ممکنہ 23 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے، لیکن حیرت انگیز طور پر ٹیم کی قیادت اصفر کے بجائے گلیدین کو دے دی گئی ہے۔ اب پریکٹس میچز کے بعد ہی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
سری لنکا کا بھی یہی حال ہے۔ اس نے بھی ابھی تک اسکواڈ کے اعلان کی کوئی تاریخ نہیں دی۔ ڈومیسٹک صوبائی ون ڈے کپ جمعرات کو ختم ہو گا جس کے بعد ہی سلیکٹرز اسکواڈ کا حتمی اعلان کریں گے۔