اس تحقیق میں دنیا بھر میں فضائی آلودگی جانچنے کے لیے 1,600 شہروں کا جائزہ لیا گیا
واشنگٹن —
عالمی ادارہ ِصحت کی جانب سے دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی جانچنے سے متعلق ایک نئی رپورٹ میں یہ امر سامنے آیا ہے کہ بھارت کا دارالحکومت، نئی دہلی دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سر ِ فہرست ہے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیجنگ کا شمار بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔
اس تحقیق میں دنیا بھر میں فضائی آلودگی جانچنے کے لیے 1,600 شہروں کا جائزہ لیا گیا۔
اس تحقیق کا محرک 2011ء میں کیا جانے والا وہ مختصر سروے تھا جس میں دنیا کے مختلف شہروں میں آلودگی کو مستقبل کے ایک بڑے مسئلے کے طور پر اجاگر کیا گیا تھا۔
2011ء کی مختصر رپورٹ کے مطابق، غریب ملکوں میں فضائی آلودگی کے سبب آبادی کا سرطان، فالج اور عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے خدشات بڑھ گئے تھے۔
عالمی ادارہ ِ صحت نے گذشتہ ماہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 2012ء میں دنیا بھر میں 70 لاکھ کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے20 آلودہ ترین شہروں میں سے 13 آلودہ ترین شہر بھارت میں ہیں۔ ان شہروں میں نئی دہلی، پٹنہ، گوالیار اور رائے پور پہلی چار پوزیشنز پر ہیں۔