پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ملازمت پیشہ خواتین نے اپنی انجمن قائم کرلی ہے جو صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی تنظیم ہے۔
انجمن کی عہدیداران کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کا مقصد مختلف پیشوں سے وابستہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں دفاتر میں ہراساں ہونے سے بچانا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں خواتین کارکنوں کی انجمن کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے کیوں کہ روایت پسند پختون معاشرے میں خواتین عموماً گھر سے باہر کام نہیں کرتیں۔
صوبے میں خواتین کارکنوں کی انجمن پاکستان میں ملازمت پیشہ افراد کی مرکزی تنظیم 'پاکستان ورکرز فیڈریشن' کے 'ویمن ونگ' کے طور پر قائم کی گئی ہے۔
انجمن کی خواتین شاخ کی سیکریٹری خورشید بیگم نے 'وائس آف امریکہ' کو بتایا کہ ان کی تنظیم صوبے کی نجی اور سرکاری دفاتر میں خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے اور ملازمت پیشہ خواتین کو مردوں کے مساوی معاوضہ دلانے کے لیے آواز اٹھائے گی۔
Your browser doesn’t support HTML5