تصاویر: ورلڈ الیون پاکستان پہنچ گئی

تین ٹی20 میچوں پر مشتمل 'آزادی سیریز' کھیلنےکے لیے 13 بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے

ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں پیر کو علی الصباح لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا

ورلڈ الیون میں سات ملکوں کے کھلاڑی شامل ہیں

ٹیم میں جنوبی افریقہ کے پانچ اور آسٹریلیا کے تین کھلاڑی شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کو سخت حفاظتی انتظامات میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔