عسکریت پسندوں نے جنوبی یمن میں سکیورٹی سربراہ کو ہلاک کردیا

فائل فوٹو

جمعرات کو مدیہ نامی قصبے میں اہل کاروں کی سکیورٹی کی گاڑیوں پر کیے جانے والے ایک حملے میں پولیس سربراہ ، عبد اللہ البھام کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا

یمن میں القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی کےایک علاقائی سربراہ کو ہلاک کردیا ہےاور شورش زدہ جنوبی صوبےکے گورنر پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔

جمعرات کو مدیہ نامی قصبے میں اہل کاروں کی سکیورٹی کی گاڑیوں پر کیے جانے والے ایک حملے میں پولیس سربراہ ، عبد اللہ البھام کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

مدیہ، اَبیان کے صوبے میں واقع ہےجہاں موجودہ بد امنی میں القاعدہ اور مقامی علیحدگی پسند دونوں ملوث ہیں۔

پولیس کے سربراہ کی ہلاکت کے چند گھنٹوں کےبعد صوبائی گورنر احمد المصری کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ گورنر بچ گئے لیکن بعد میں ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے جس میں گورنر کے بھائی بھی شامل تھے۔

جمعرات کو بعد میں علاقے میں ٕمختلف مقامات پر باغیوں کے حملوں کے ایک سلسلے میں کم از کم ایک سپاہی ہلاک ہوا۔