یمنی حکام کا کہنا ہے کہ قبائلو ں نے وسطی یمن میں ایک اور پائپ لائن کو اڑا دیا ہے۔
اِس سے پہلے بھی اسی ہفتے القاعدہ جنگ جوؤں کو نشانہ بنانے والے ایک فضائی حملے میں ایک مقامی عہدیدار حادثاتی طور پر ہلاک ہو گا تھا۔
تیل اور سلامتی کے حکام نے کہا ہے کہ اس دھماکے سے آگ چاروں طرف پھیل گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ الشبوان قبیلےکے افراد نے یہ حملہ کیا ہے۔
منگل کے روز عہدیداروں کا کہنا ہے اسی قبیلےکے افراد نےتیل کی پائپ لائن پر راکٹ پھینکےتھے۔
ایسا معلوم ہوتا تھا کہ یہ حملےجابر الشبوانی کی ہلاکت کے انتقام کے طور پر کے گئے۔ حکام نے کہا ہے کہ الشبوانی گذشتہ پیرکو ایک ہوائی حملے میں تین دوسرے افراد کے ساتھ اتفاقی طور پر ہلاک ہوئے تھے۔