لاہور کے عدیل چوہدری منفرد انداز کے نت نئے کھانے عوام کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ اُن کے بقول اب کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بلکہ اس کی پریزنٹیشن بھی اہمیت رکھتی ہے۔ وہ اپنے کھانوں کی سجاوٹ پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
خواجہ سراؤں کے بارے میں پاکستان میں عام تاثر یہ ہے کہ ان کا کام صرف ناچنا اور مانگنا ہے۔ لیکن لاہور کے چند خواجہ سراؤں نے 'کونڈا چاری' کے نام سے ایک کچن شروع کیا ہے اور اپنے ہاتھ کے بنے پکوان دفاتر، تعلیمی اداروں اور گھر گھر پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طبی عملے کو درکار حفاظتی لباس ان دنوں نایاب ہیں اور مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔ ایسے میں لاہور کے ایک فوڈ چین کے مالک طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان تیار کر رہے ہیں اور انہیں سستے داموں طبی عملے کو پہنچا رہے ہیں۔ دیکھیے ثمن خان کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تعلیمی ادارے بند ہونے سے طلبہ کی پڑھائی پر بھی اثر پڑا ہے۔ بعض نجی اسکولوں نے تو آن لائن کلاسز شروع کردی ہیں لیکن سرکاری اسکولوں کے طلبہ کی اکثریت کھیل کود کر وقت گزار رہی ہے۔ لاہور سے ثمن خان کی ڈیجیٹل رپورٹ
لاہور میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے موبائل ٹیسٹنگ یونٹس متعارف کرائے گئے ہیں جو سڑکوں پر راہ گیروں کے کرونا ٹیسٹ کریں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو کرونا وائرس سے متعلق آگاہی دینا اور ان کا خوف کم کرنا ہے۔ دیکھیے لاہور سے ثمن خان کی رپورٹ
محسن نواز آنکھوں سے محروم ہیں، مگر ریڈیو پر اپنی آواز اور انداز گفتگو سے لوگوں کو جی اٹھنے کی امنگ دے رہے ہیں۔ جسمانی معذوری سے ریڈیو پروگرامز کی میزبانی تک کا سفر انہوں نے کیسے طے کیا، جانیے ثمن خان کی ڈیجیٹل ویڈیو میں۔
لاہور میں اورنج لائن کے تعمیراتی منصوبے سے مُتاثر ہونے والا پی آئی اے پلانیٹیریم ایک بار پھر عوام کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ لاہور بینالے نے یہاں لوگوں کو سیاروں کی سیر پر لے جانے کا بندوبست کیا ہے۔ ثمن خان کی ڈیجیٹل رپورٹ
چولستان جیپ ریلی کی خواتین کیٹیگری میں اس بار چار ڈرائیورز مدِ مقابل تھیں جنہوں نے صحرا میں اپنی ڈرائیونگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ صحرا میں جیپ دوڑانے کا تجربہ کیسا رہتا ہے؟ ثمن خان کی ڈیجیٹل رپورٹ میں خواتین ڈرائیورز سے جانتے ہیں۔
چولستان میں قلعہ دراوڑ کے علاقے میں سال کے 11 مہینے لوگوں کی محدود آمد و رفت رہتی ہے۔ لیکن ہر سال جنوری کے وسط سے فروری کے درمیانی عشرے کے دوران تین دن کے لیے یہ علاقہ آباد ہو جاتا ہے۔
لاہور میں ہونے والے دوسرے سالانہ بینالے کا تعلق اس برس تاریخی عمارتوں سے بھی جوڑا گیا ہے۔ ہماری ساتھی ثمن خان نے بینالے کے ایڈوائزر افتخار ڈاڈی کے ساتھ ایک ایسے شکستہ حال مُقام کا دورہ کیا جہاں مشرقی افریقہ سے ہجرت کرنے والوں کی یادوں اور وادیٔ کشمیر سے جڑی کہانیوں نے ڈیرے ڈالے ہیں۔
وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کے مطابق، پنجاب حکومت ہر سیزن ایک خاص مقدار میں گندم کسان سے خریدتی ہے۔ اس برس بھی تقریباً ایک اعشاریہ چار ملین ٹن گندم خریدی گئی اور اُس کے بعد تین اعشاریہ تین ملین میٹرک ٹن فیلڈ سے بھی خریدی۔ تو پنجاب میں اب بھی وافر مقدار میں گندم موجود ہے
جلیبی پاکستان کا اسٹریٹ فوڈ ہے جسے لاہور کے دو انجینئرز نے دُنیا بھر میں متعارف کرانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ اُنہوں نے ایک ایسا شیف تیار کیا ہے جو اُن کے سکھائے طریقے سے کہیں بھی جلیبی تیار کرسکتا ہے۔ فوڈ انڈسٹری کی آٹو میشن کے خواہاں انجینئرز کی ایجاد سے ملیے لاہور سے ثمن خان کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
پنجاب میں ایک ایسا زہریلا پودا پھیل چکا ہے جو نہ صرف جانوروں بلکہ انسانوں کے لیے بھی مُضر صحت ہے۔ یہ پودا کہاں پیدا ہوتا ہے اور اس کا استعمال کیسے کیا جا رہا ہے۔ تفصیل فیصل آباد سے ثمن خان کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
لاہور کے دو انجینئرز نے نابینا افراد کی معاونت کے لیے ڈیجیٹل چھڑی متعارف کرائی ہے جسے گو کین کا نام دیا گیا ہے۔ گو کین نابینا افراد کو ارتعاش کے ذریعے رکاوٹوں سے آگاہ کرتی ہے۔ ڈیجیٹل چھڑی متعارف کرانے والے نوجوانوں کو امید ہے کہ گو کین نابینا افراد کی مخصوص سفید چھڑی کا بہتر متبادل ثابت ہو گی۔
صنفی امتیاز کی 2019ء کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 13 سالوں میں پاکستان میں خواتین کے حقوق کی صورتحال بد سے بدترین ہوتی جا رہی ہے؛ اور درجہ بندی کے اعتبار سے پاکستان 112ویں سے 151ویں نمبر پر آیا ہے۔
ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ کس لیول پر کھیل رہے ہیں۔ جب نیشنل چیمپئن شپ جیتی تو پہلی مرتبہ لائیو کوریج ملی جس پر والدین بہت خوش تھے۔ آصف اسنوکر کلب بھی چلا رہے ہیں۔ اُن کے بقول، اسنوکر کھیلنے والوں کے پاس پہلے کے مقابلے میں اب بہت سے مواقع ہیں۔
کاشت کاروں کا الزام ہے کہ کئی شوگر ملز مالکان نے اپنی ملیں بند کر دی ہیں اور جو ملیں گنا خرید رہی ہیں وہاں فروخت کرنے والوں کا بہت زیادہ رش ہے۔ کاشت کار مقرر کردہ سرکاری نرخ نہ ملنے سے بھی پریشان ہیں۔
کرتار پور راہداری منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عاطف مجید کے مطابق پہلے مرحلے میں خریدی گئی 800 ایکڑ زمین کا تقریباً ساڑھے پانچ سو رقبے کو آباد کیا گیا ہے اور دوسرے مرحلے میں باقی رہ جانے والا ڈھائی سو ایکڑ رقبہ آباد کیا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کر رہے ہیں جس کے ذریعے بھارتی سکھ یاتری بغیر ویزے کے پاکستان میں واقع گوردوارہ دربار صاحب آسکیں گے۔ پاکستان نے کرتار پور میں یاتریوں کے لیے کیا انتظامات کیے ہیں، جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔
ماہرین ماحولیات کے مطابق، ہوا کے معیار کی مانیٹرنگ سے زیادہ فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے حل نکالنے چاہئیں۔ ادھر، کراچی کے عابد عُمر نے 'پاکستان ایئر کوالٹی انیشیٹیو' کے نام سے ایسا ادارہ شروع کیا ہے جس میں یہ مہم چلائی گئی ہے کہ تمام لوگ اپنے طور پر فضائی آلودگی ختم کریں
مزید لوڈ کریں