اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین ’یو این ایچ سی آر‘ کی ترجمان دنیا اسلم خان نے وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت بنیادی چیلنج یہ ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کی اکثریت کیمپوں میں نہیں رہ رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے سرحدی اُمور عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ اگر بین الاقوامی برادری خود آگے بڑھ کر مدد کرنا چاہتی ہے، تو اس سے انکار نہیں کیا جائے گا۔
افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں میں سے لگ بھگ ایک سو خاندانوں کے افراد چارسدہ میں بھی مقیم ہیں۔
شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں میں کثیر تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ دشوار گزر سفر اور موسم کی شدت کے علاوہ بے سروسامانی نے ان کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کے مطابق اسپانتا، سرتاج ملاقات کا مقصد ان طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا جن کے ذریعے سکیورٹی سے وابستہ حکام میں روابط کو مستحکم بناتے ہوئے باہمی سلامتی کے امور پر تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین ’یو این ایچ سی آر‘ کی ایک ترجمان دنیا اسلم خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پناہ گزینوں کے حوالے سے اُن کے ادارے کی جانب سے جاری تازہ ’گلوبل ٹرینڈ رپورٹ‘ کے مطابق پاکستان اب بھی دنیا میں مہاجرین کو پناہ دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ الیاس درے کا کہنا تھا کہ رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کے مشاہدے سے یہ بات ظاہر ہے کہ انہی علاقوں سے کیسسز آئے جہاں ویکسین نہیں پلائی گئیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام کوششوں کی معاونت کرے گا۔
ڈاکٹر شوکت حمید خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ ان مقابلوں کا مقصد 2050 کے لیے روبوٹس کی ایسی ٹیمیں تیار کرنا ہے جو کہ اس وقت کی عالمی چمپئینز کے ساتھ مقابلہ کریں۔
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے حکومت دہشت گردی ختم کرنے کے لیے ریاست اپنی بھرپور طاقت استعمال کرے گی۔
وفاقی بجٹ پر عوام کا بھی ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے لیکن حسب معمول اکثریت اس پر نالاں ہی دکھائی دی۔
پاکستان میں مقامی ذرائع ابلاغ کی تنقید پر وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم سے 50 منٹ کی نشست میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر اور پانی کے تنازعات سمیت تمام امور اٹھائے گئے۔
امریکہ کے صدر براک اوباما کی طرف سے افغانستان سے 2014 کے بعد بھی 9,800 فوجی تعینات رکھنے اور پھر اس تعداد میں بتدریج کمی کے اعلان کو پاکستان میں عمومی طور پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی ایک مارکیٹ میں موجود عام شہریوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ خطے کی صورت حال اُس صورت ہی بدل سکتی ہے جب جوہری صلاحیت رکھنے والے یہ دونوں ملک امن کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں جمعہ کو درجنوں سکھ زبردستی داخل ہو گئے۔ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے یہ افراد اپنی مقدس کتاب اور عبادات کے مقامات کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے لیے از سر نو کوشش کی گئی ہے لیکن حکومت کا موقف واضح ہے کہ آئندہ کی ملاقات نتیجہ خیز ہونی چاہیئے۔
اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی اُمور کی نائب سیکرٹری جنرل کیونگ و ہاکانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے سلامتی کے خدشات کے باعث نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں سے اب بھی 11 لاکھ اپنے گھروں سے دور ہیں۔
وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے پولیو کے پھیلاؤ پر پاکستان پر سفری پابندیوں کی سفارش ’’جلد بازی‘‘ میں کی گئی تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتیں ادارے کی اس سے متعلق تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔
پاکستان کے شمال میں واقع ناران کا علاقہ اپنے فطری حسن کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ سطح سمندر سے سات ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ناران ایک طرف بلند و بالا سرسبز اور بادلوں سے ڈھکے پہاڑ قدرتی حسن کا منہ بولتا ثبوت ہیں تو دوسری جانب دریائے کنہار کا یخ بستہ پرشور پانی سیاحوں کے لیے ایک الگ کشش کا حامل ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم اور اُمور داخلہ بلیغ الرحمن نے وائس آف امریکہ سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دینی مدارس میں اصلاحات متعارف کرانے کے ایک مجوزہ منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے اور اُن کے بقول مدارس کی تنظیموں کی جانب سے اس کا مثبت جواب ملا ہے۔
مزید لوڈ کریں