پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہیں اور موجودہ حکومت اس کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کرے گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین دن تک جاری رہنے والا پہلا میوزک میلہ 2014ء اتوار کی شب ختم ہوا۔ اس میلے کا اہتمام فن و ثقافت اور تعلیم کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم "فیس" نے امریکی سفارتخانے کے تعاون سے کیا۔
ملک میں اس وقت کم ازکم 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے عوام کو آئندہ آنے والے مہینوں میں مزید مشکل صورتحال کے لیے تیار رہنے کا اتنباہ کیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے لیے وظائف کا یہ پروگرام 75 ملین ڈالر مالیت کے یو ایس ایڈ کے ٹیچر ٹریننگ پراجیکٹ کا حصہ ہے۔