عدالت عظمیٰ نے پاناما پیپرز کے معاملے پر وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تحقیقات اور وزیراعظم کو نا اہل قرار دینے کی درخواستوں پر نواز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعظم نے عدالتی حکم نامے کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان نے امریکہ سے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل میں کردار ادا کرے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ انگریزی روزنامہ ڈان کے صحافی سرل المائڈا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یعنی ’ای سی ایل‘ میں اس لیے شامل کیا گیا، تاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق چھپنے والی خبر کی انکوائری مکمل کی جا سکے۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نویں محرم کے ماتمی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، رینجر اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بڑی تعداد میں رضا کار بھی سکیورٹی کی ذمہ داری نبھاتے رہے۔
مظاہرے میں شریک انسانی حقوق کی ایک سرگرم کارکن نسرین اظہر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ موت کی سزا دینے سے جرائم کی شرح میں کمی آئے گی۔ حکومت میں شامل عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے اُن کے بقول سخت سزائیں ضروری ہیں۔
محرم کے مہینے کے آغاز ہی سے پاکستان بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں بھی سکیورٹی فورسز نے معمول کے مطابق ’فلیگ مارچ‘ کیا۔ وزیر مملکت برائے اُمور داخلہ بلیغ الرحمٰن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
آٹھ اکتوبر 2005 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے قائم کیے گئے ادارے ’ایرا‘ کے کے چیف آف اسٹاف اور ڈپٹی چیئرمین بریگیڈئیر ابوبکر امین باجوہ نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ بحالی اور تعمیر نو کے منصوبوں میں سے 70 فیصد پر کام مکمل ہو چکا ہے۔
پرانی اور نایاب چیزیں جمع کر کے انھیں محفوظ بنانے کا شوق سننے اور دیکھنے میں جتنا اچھا لگتا ہے یہ اتنا ہی مشکل کام بھی ہے۔ ایسا ہی شوق رکھنے والے شاہ زیب الحق ملک کے تجربات پر مبنی پیش ہے یہ رپورٹ۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ نے سرتاج عزیز نے افغان صدر اشرف غنی سے برسلز میں ملاقات کی، جس میں افغانستان میں امن کی کوششوں سمیت دوطرفہ اُمور پر بات چیت کی گئی۔
پاکستان کے وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 2012 میں تقریباً دو کروڑ ساٹھ لاکھ بچے اسکولوں سے باہر تھے اور 2015 میں کم ہو کر یہ تعداد دو کروڑ چالیس لاکھ ہو گئی ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اس بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور عالمی برادری کو بھی آگاہ کرے گا کہ اس طرح کا اقدام امن کے لیے کتنا خطرناک ہو سکتا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ اُن کے پاس اب تک ایسی کوئی خبر نہیں ہے کہ امریکہ نے احمد خان راحمی سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہوا۔
وفاقی وزیر برائے سرحدی اُمور عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی باعزت اور رضاکارانہ وطن واپسی کے عزم پر قائم ہے اور ملک میں مقیم افغان شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدام کیے جائیں گے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے اُڑی میں فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے مہلک حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں، اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو کشیدگی سے اجتناب کرنا چاہیئے۔
امریکہ میں گیارہ ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں کو رواں ہفتے 15 سال مکمل ہو جائیں گے، شدت پسند تنظیم 'القاعدہ' کی جانب سے کیے جانے والے ان حملوں میں لگ بھگ تین ہزار افراد مارے گئے تھے۔
افغان مہاجرین کا کہنا ہے کہ اگر اُنھیں زبردستی واپس بھیجا گیا، تو 30 سال سے زائد عرصے تک پاکستان نے اُن کی جو میزبانی کی، اُن قربانیوں کو دھچکا لگے گا۔
پاکستان میں بصارت سے محروم افراد کے لیے حصول تعلیم، خاص طور پر جدید علوم تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔ یہ بات شاید بہت سے لوگوں کے لیے تعجب کا باعث ہو کہ محمد فرقان کو بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے لیے کسی ادارے میں داخلہ نہیں ملا اور انھوں نے از خود کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت حاصل کی۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ ’داعش‘ کے پاکستان میں جتنے بھی لوگ تھے اُنھیں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ’’ان کا جو بنیادی یا مرکزی گروپ تھا، 20 سے 25 لوگوں کا بشمول اُن کے پاکستان میں کمانڈر حافظ عمر کے، سب کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘‘
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں آٹھ اگست کو ہونے والے مہلک حملے میں وکلا کی اکثریت سمیت 70 سے زائد افراد کی ہلاکت کے خلاف پیر کو پاکستان کے مختلف اضلاع میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وکلاء نے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج بھی کیا۔
پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ اُن کا ملک چاہتا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی ’آئی ایس آئی‘ اور افغان انٹیلی جنس ادارے ’این ڈی ایس‘ میں تعاون بڑھے۔
مزید لوڈ کریں