بھارت میں اردو ادب اور زبان کے فروغ کے لیے ریختہ نامی ایک پلیٹ فارم گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہا ہے۔ ریختہ ہر سال نئی دہلی میں ایک ادبی فیسٹیول جشنِ ریختہ بھی منعقد کرتا ہے جس کا آٹھواں ایڈیشن جمعے سے شروع ہوگیا ہے۔ ریختہ بھارت میں کتنا مقبول ہے اور کیا بھارتی شہری اردو ادب میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
بھارت کا شہر حیدرآباد اب ایک جدید آئی ٹی مرکز میں بدل چکا ہے۔ شہر میں ایک طرف چار مینار جیسی قدیم ثقافتی یادگاریں ہیں تو دوسری طرف عالی شان عمارتیں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے دفاتر موجود ہیں۔ اس شہر کو اب سائبر آباد بھی کہا جاتا ہے۔ حیدر آباد سے سائبر آباد تک کا سفر جانیے سہیل قاسمی کی رپورٹ میں۔
نان بائنری افراد صنفی شناخت یا جینڈر کو مرد اور عورت کی تقسیم تک محدود نہیں سمجھتے۔ جینڈر سے متعلق اپنے نکتۂ نظر کی وجہ سے انہیں امتیازی رویوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنی علیحدہ شناخت منوانے کے لیے انہیں کن مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے؟ جانیے ایک نان بائنری پرسن کی زبانی۔ سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسموگ نے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے ہیں۔ دہلی میں فضائی آلودگی سے شہریوں کی زندگی کس طرح متاثر ہو رہی ہے؟ بتا رہے ہیں سہیل اختر قاسمی۔
بھارت میں ملک کے نام پر بحث چل رہی ہے کہ اس کا نام انڈیا ہونا چاہیے یا بھارت۔ لیکن ملک کا نام بھارت اور انڈیا کیسے پڑا، اس سے پہلے اس علاقے کا کیا نام تھا؟ اور نام کی تبدیلی کی بحث پر کیا آرا پائی جاتی ہیں؟ جانیے نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ میں۔
باکس آفس پر ان دنوں شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' چھائی ہوئی ہے جو جلد 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ہے۔ بچے ہوں یا بڑے سنب ہی شاہ رخ خان کی فلم دیکھنے کے لیے سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔
بھارت کی میزبانی میں دنیا کی مضبوط معاشی ملکوں کے اتحاد جی20 کا سربراہی اجلاس جاری ہے۔ نئی دہلی میں ہفتے کو شروع ہونے والے دو روزہ اجلاس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔ اس اجلاس کا احوال بتا رہے ہیں نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی۔
دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے اتحاد جی20 کا اجلاس نو اور 10 ستمبر کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے جا رہا ہے۔ اس اجلاس کے لیے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی بتا رہے ہیں کہ جی20 اجلاس کے لیے کیا اہتمام کیا گیا ہے؟
بھارت میں یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ ملک کا نام انڈیا ہو یا بھارت۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت شہروں کے ناموں کی طرح اب ملک کا نام بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے جب کہ حکومتی حلقے اس اقدام کا دفاع کر رہے ہیں۔ نام کی تبدیلی پر شہری کیا کہتے ہیں؟ دیکھیے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ میں۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی پُر ہجوم سڑکوں پر اب خواتین ڈرائیورز بسیں چلاتی نظر آتی ہیں۔ ان ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ جب وہ سڑکوں پر بس لے کر نکلتی ہیں تو لوگ طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ ملیے نئی دہلی کی سرکاری بسیں چلانے والی خاتون ڈرائیورز سے سہیل اختر قاسمی کی اس رپورٹ میں۔
بھارت کی ریاست ہریانہ میں ہندو مسلم فسادات کے بعد حالات اب معمول پر آ رہے ہیں۔ یہ فسادات شروع کیسے ہوئے اور اب کیا صورتِ حال ہے؟ بتا رہے ہیں نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی۔
بھارت کے شہر لکھنؤ میں محرم کی روایات کچھ الگ ہیں۔ یہاں محرم میں شاہی جلوس بھی نکالے جاتے ہیں اور موم کے تعزیے بھی بنتے ہیں۔ وائس آف امریکہ کے لیے سہیل قاسمی کی اس رپورٹ میں جانیے لکھنؤ میں محرم کی روایات کے بارے میں۔
دہلی تین کروڑ لوگوں کا شہر ہے جہاں ہر روز لاکھوں افراد سفر کرتے ہیں۔ دہلی جیسے بڑے شہر میں ٹرانسپورٹ کا کیا نظام ہے اور مسافروں کی آمد و رفت کے لیے کتنی بسیں اور ٹرینیں چلتی ہیں؟ بتا رہے ہیں سہیل اختر قاسمی۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آج کل پانی ہی پانی ہے۔ دریائے جمنا میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں سڑکیں بھی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں سہیل اختر قاسمی۔
بھارت میں "شمع" میگزین نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کئی دہائیوں تک راج کیا۔ اردو زبان کا یہ رسالہ اس قدر مقبول تھا کہ نرگس اور مینا کماری جیسی اداکارائیں بھی اس کے لیے لکھتی تھیں۔ لیکن اب یہ میگزین قصۂ پارینہ بن گیا ہے۔ شمع کے عروج و زوال کی کہانی دیکھیے نئی دہلی سے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ میں۔
"رمضان میں پرانی دلّی جیسا ماحول اور کہیں نہیں ملتا۔ پرانی دلّی میں آپ کسی کے گھر بلانے پر نہیں جاتے، بس پہنچ جاتے ہیں۔ یہاں ہم جو کھانے کھاتے ہیں، وہ ذائقے دکانوں پر کسی کو نصیب نہیں ہوں گے۔" دیکھیے دلّی کی رہائشی ثنا خان کی یادیں وائس آف امریکہ کی سیریز 'ماضی کے رمضان' میں۔
ایک ہی پیالے میں جمایا گیا پانچ فلیور کا دہی، تازہ پھلوں کے پلاؤ، قسم قسم کے کباب اور گلاب کا شربت۔ برِ صغیر میں مغل بادشاہوں کے دور میں سحر و افطار کے دسترخوان پر اور کیا کیا ہوتا تھا؟ جانیے مغل دور کے پکوانوں پر ریسرچ کرنے والی سلمیٰ یوسف حسین سے۔
"دہلی کی جامع مسجد کے مینار کی لائٹیں بند ہونے سے پتا چلتا تھا کہ سحری کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ جامع مسجد میں ہر وقت رونق رہتی تھی۔ لوگ اپنی فیملیز کے ساتھ روزہ افطار کرنے جامع مسجد آتے تھے۔" دہلی میں رمضان کی روایات پر دیکھیے خلیل احمد کی یادیں وائس آف امریکہ کی سیریز 'ماضی کے رمضان' میں۔
بھارتی صحافی صدیق کپن دو برس سے زائد قید کاٹنے کے بعد حال ہی میں رہا ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت نے انہیں 2020 میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ایک لڑکی کے ریپ اور قتل کی رپورٹنگ کے لیے جا رہے تھے۔ صدیق کپن نے جیل میں دو برس کیسے گزارے اور حراست کے دوران ان کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟ جانیے اس ڈاکیومینٹری میں۔
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا شمار آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب حکومت فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شہر میں چلنے والی تمام سرکاری بسوں کو بجلی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت آٹھ ہزار الیکٹرک بسیں سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ مزید جانیے سہیل قاسمی کی رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں