حکمراں جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارت کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو 2020 میں پارلیمان کے ایوانِ بالا راجیہ سبھا کا رُکن بھی بنایا تھا۔ حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے اس پر ایوان میں خوب ہنگامہ کیا تھا۔
کشمیر سے متعلق نہرو میموریل میں موجود خفیہ دستاویزات کو' بچر فائلز' کہا جاتا ہے۔ دستاویزات میں ممکنہ طور پر یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کشمیر کے الحاق کے وقت جواہر لال نہرو کن لوگوں سے متاثر ہوئے اور ان کے فیصلوں پر کون لوگ اثرانداز ہوئے تھے۔
بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کا شہر ہلدوانی ان دنوں خبروں میں ہے۔ ہائی کورٹ نے ہلدوانی ریلوے اسٹیشن کے قریب قائم تین بستیوں کو ریلوے کی زمین پر تجاوزات قرار دے کر گرانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے اس فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ یہ معاملہ ہے کیا؟ بتا رہے ہیں سہیل اختر قاسمی اس رپورٹ میں۔
تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خواتین کو سماج سے ہمدردی تو مل جاتی ہے لیکن حوصلہ بڑھانے اور ڈھارس بندھانے والے کم ہی ہوتے ہیں۔ بھارت میں 'شیروز' کے نام سے ایک ایسا کیفے قائم ہے جسے چہرے پر تیزاب کے حملوں سے متاثرہ خواتین چلاتی ہیں۔ نوئیڈا سے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔
ہندوستان سے ہجرت کرنے والوں کی داستانیں تو پاکستانیوں نے اکثر اپنے بزرگوں سے سنی ہیں لیکن جو غیر مسلم 1947 میں یہاں سے ہجرت کر کے بھارت چلے گئے، آج ہم آپ کو ان کی کہانی سناتے ہیں۔ دیکھیے ان ہندو خاندانوں کی کہانی جو تقسیم کے وقت لاہور میں اپنا گھر بار چھوڑ کر بھارت جانے پر مجبور ہوئے۔
پاکستان اور بھارت میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جس کے منہ میں بریانی کا نام سن کر پانی نہ آئے۔ وسطی ایشیا سے مشرقِ وسطیٰ تک یہ بریانی کسی نہ کسی شکل اور نام سے ہر علاقے کے لوگوں کا من بھاتا کھاجا ہے۔ اس بھانت بھانت کی بریانی میں ہندوستان کے شہر حیدرآباد دکن کی بریانی اپنی الگ پہچان اور شہرت رکھتی ہے۔
دیکھیے دہلی کی ایک تاریخی شریف خانی حویلی کی دلچسپ کہانی۔ اس حویلی میں حکیموں کا شریفی خاندان آباد تھا جس کی 14 نسلوں میں 125 حکیم گزرے۔ ان میں سے کئی حکیم بہت مشہور بھی ہوئے۔ اب یہ حویلی تو اجڑ گئی مگر اس کے مکینوں کی کہانیاں آج بھی زندہ ہیں۔ سہیل اختر کی رپورٹ۔