اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی دو ہفتے قبل رفح میں زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے غزہ کے اس علاقے سے آٹھ لاکھ سے زائد فلسطینی نقل مکانی کر چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو نئے "حقوق اور مراعات" دینے کے لیے کی منظوری کے ساتھ سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کا 194 واں رکن بننے کے لیے فلسطین کی درخواست پر نظر ثانی کرے۔
قطر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں رفح پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی گئی ہے اور اس شہر پر اسرائیلی فورسز کے حملے کوروکنے کے لیے "فوری بین الاقوامی کارروائی" کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
نیتن یاہو کے دفتر نے یرغمالوں کے اہل خانہ سے ملاقات میں ان سے یہ بیان منسوب کیا "یہ خیال کہ ہم جنگ کو اس کے تمام اہداف کےحصول سے قبل روک دیں گے،بالکل ناممکن ہے ۔ کوئی معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا ، مکمل فتح حاصل کرنے کے لیے ہم رفح میں داخل ہو ں گے اور وہاں حماس کے دستوں کا صفایا کردیں گے ۔"
اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاد اردان نے کہا کہ ایران ریڈ لائن عبور کر چکا ہے، لہذٰا اسے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ ایران پر مزید پابندیوں کے ساتھ ساتھ پاسدرانِ انقلاب کو دہشت گرد گروپ قرار دیا جائے۔
اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی کمیٹی نے فلسطینیوں کی اقوامِ متحدہ کی مستقل مکمل رکنیت کی درخواست کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ امریکہ کی طویل عرصے سے اس حوالے سے مخصوص پالیسی رہی ہے جو سیکیورٹی کونسل میں ویٹو پر منتج ہوتی ہے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکران نے ایکس پر ایک پوسٹ میں فائرنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ، سچائی ، انصاف اور بین الاقوامی قانون کے احترام پر زور دیا ۔ یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈر لین نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہاں کیا ہوا تھا اس بارے میں تحقیقات کے لیے ہر کوشش کی جانی چاہیے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعہ آرائی کے دوران اوقات کا خیال کرنا ضروری ہے جس کے دوران غزہ کے لیے فلاحی امداد فراہم کی جائے اوراس مقصد کی خاطر ان علاقوں کے لیے ’’حد بندی کا تعین ‘‘ درکار ہے جہاں اسرائیل حملہ نہیں کرے گا تاکہ اس طرح شہری محفوظ رہتے ہوئے پناہ حاصل کر سکیں۔
رئیر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے اتوار کی رات نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز غزہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر خان یونس کے ساتھ ساتھ ، شمالی غزہ کے دو مضافات ، جبالیہ اور شجائی میں لڑائی پر مرکوز ہیں ۔
اکتوبر کوجنرل اسمبلی نے پیش رفت کی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی قرارداد منظور کی۔ عرب ریاستوں کی طرف سے تجویز کردہ قرارداد میں لڑائی کو فوری طور پر روکنے، غزہ کو امداد کی محفوظ فراہمی کو یقینی بنانے اور قید کیے گئے تمام شہریوں کی رہائی کے لیے کہا گیا۔
فلسطینیوں کی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ جنرل فلپ لازارینی نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کو بتایا کہ انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی لاکھوں افراد کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گئی ہے اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے حال اور مستقبل کا انحصار اسی پر ہے۔
روس جولائی میں یہ کہتے ہوئے اس معاہدے سے الگ ہو گیا تھا کہ اس کی مرکزی شرائط کا احترام نہیں کیا جا رہا جن میں روس کے ایگریکلچرل بینک کو ادائیگیوں کے بین الاقوامی پروگرام "سوفٹ "سے منسلک کرنا بھی شامل تھا۔
آر ایس ایف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جنگ بندی عید الفطر کے موقع پر ہورہی ہے تاکہ شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انخلا اور اپنے خاندانوں کو مبارکباد کہنے کا موقع فراہم کیا جا سکے ۔ تاہم، سوڈان کی حریف مسلح افواج کی طرف سے جنگ بندی پر عمل درآمد کے ارادےکے بارے میں کوئی اشارہ نہیں ملا ہے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کو ایک قرارداد کی بھاری اکثریت سے حمایت کی جس میں یوکرین میں جتنی جلدی ممکن ہو، ،ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کا مطالبہ کیا گیا۔ یوکرین کے پیش کردہ متن کی حمایت کےحق میں 141، اور مخالفت میں سات ووٹ آئے جبکہ 32 ارکان غیر حاضر رہے۔
صدر بائیڈن نے ووٹنگ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ، دنیا کیواضح اکثریت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع اور یوکرین کے علاقے کے زبردستی الحاق کی غیر قانونی کوشش کو مسترد کر کے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ روس کو اس کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرانے کے لئےپہلے سے کہیں زیادہ متحد اور پر عزم ہے ۔
بلاول نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو امریکہ سمیت دیگر ممالک سے تعلقات میں ری سیٹ کی ضرورت ہے جہاں تعلقات کی بنیاد باہمی احترام اور ادراک پر مبنی ہو۔
امریکہ ان امیدواروں میں شامل ہے جسے نشست حاصل کرنے کے لیے سادہ اکثریت کے ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔ تاہم اس کی علاقائی گروپ میں کسی بھی ریاست کو کوئی مقابلے کا سامنا نہیں ہیں جس سے ایک پیشگی نتیجہ آنے کا امکان ہے۔