Naveed Naseem is a multimedia journalist based in Lahore, Pakistan.
لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے بعد مشتعل مظاہرین نے عمارت میں آگ لگا دی ہے۔ تفصیلات بتا رہے ہیں کور کمانڈر ہاؤس میں موجود ہمارے نمائندے نوید نسیم اور ضیاء الرحمان۔
پاکستان میں حالیہ برسوں میں ترقی کرنے والی موبائل انڈسٹری موجودہ معاشی صورتِ حال میں شدید مشکلات کا شکار ہے۔ خام مال درآمد نہ ہونے کی وجہ سے موبائل مینوفیکچرنگ یونٹس بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ نوید نسیم کی رپورٹ۔
عمران اقبال لاہور میں گزشتہ 28 سال سے رکشہ چلا رہے ہیں۔ دن میں 15 گھنٹے کام کرنے کے باوجود ان کی آمدن سے گھریلو اخراجات پورے نہیں ہوتے اور انہیں لوگوں سے ادھار مانگنا پڑتا ہے۔ ان کے بقول مہنگائی نے سفید پوشوں کا بھرم ختم کر دیا ہے۔ عمران اقبال کی کہانی انہی کی زبانی۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ الیکشن پر ہونے والے مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے لیکن ان کی طرف سے مثبت ردعمل نہیں آ رہا۔ فواد چوہدری کا وائس آف امریکہ کے نوید نسیم کے ساتھ انٹرویو دیکھیے۔
شاید ہی کوئی پاکستانی ایسا ہو جس نے کبھی ’لکی ایرانی سرکس‘ کا نام نہ سنا ہو۔ یہ پاکستان کا واحد بڑا سرکس ہے جو گزشتہ 50 برس سے لوگوں کو تفریح فراہم کر رہا ہے۔ لکی ایرانی سرکس کیسے شہر شہر پہنچتا ہے اور سرکس میں کام کرنے والے فن کاروں کی زندگی پردے کے پیچھے کیسی ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
اس وقت پاکستان میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور بجلی و گیس کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔
"مجھے امّی نے کہا کہ ہم تمہارے ساتھ روزہ رکھیں گے۔ سحری میں ہر چیز کو دیکھ کر پوچھا کہ اس میں سحری کون سی ہے یہ تو دودھ جلیبی ہے۔ میں آج بھی شیر خرمے کو میٹھا نہیں سمجھتی بلکہ اسے عید سمجھتی ہوں۔" دیکھیے ماہرِ تعلیم عارفہ سیّدہ زہرہ کے بچپن کی یادیں وائس آف امریکہ کی سیریز 'ماضی کے رمضان' میں۔
سپریم کورٹ کے پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کے فیصلے پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ غیر جمہوری قوتیں اس فیصلے سے خوش نہیں ہوں گی۔ تجزیہ کار حامد میر کے مطابق اس وقت اسٹیبلشمنٹ پی ڈی ایم جب کہ عدلیہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے۔ رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان میں کئی ماہ سے جاری سیاسی بحران میں مزید شدت آ گئی ہے۔ حکومتی اتحاد کے عدم اعتماد کے باوجود سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ منگل کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق فیصلہ سنائے گا۔ ملک کی موجودہ صورتِ حال کو پروفیشنلز کیسے دیکھ رہے ہیں؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
حکومتِ پاکستان درآمد شدہ پیٹرول کی کھپت کم کرنے کے لیے صارفین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ لیکن یہ منصوبہ کئی ماہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ تفصیلات دیکھیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
"میں نے روزہ رکھا تو دادی پیار سے کہنے لگیں کہ بیٹا کیلا کھا لے، کیلے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ ٹریفک نہیں تھی تو اتنی خاموشی ہوتی تھی کہ بادشاہی مسجد پر موتی شاہ رات میں بغیر لاؤڈ اسپیکر کے نعت پڑھتے تھے، ان کی آواز ہماری چھت تک آتی تھی۔"
"میری روزہ کشائی میں تو ہار کے علاوہ سہرا بھی باندھا گیا تھا۔ ایک بار رمضان میں شہید فلم دیکھنے چلے گئے۔ گھر آئے تو پتا چلا کہ والد صاحب نے پریشان ہو کر کوتوالی میں بھی ہماری گمشدگی کی اطلاع کر دی تھی۔" سینئر صحافی حسین نقی کے بچپن کی دلچسپ یادیں وائس آف امریکہ کی نئی سیریز 'ماضی کے رمضان' میں۔
دیکھیے علامہ اقبال کی بہو اور لاہور ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس (ر) ناصرہ جاوید کی رمضان کی یادیں وائس آف امریکہ کی سیریز 'ماضی کا رمضان' میں۔
پاکستان کا شہر سیالکوٹ کھیلوں کا سامان تیار کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہاں بننے والی کرکٹ بالز بھی کئی ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں اور انٹرنیشنل میچز میں بھی استعمال ہوتی ہیں۔ یہ کرکٹ بال کیسے بنتی ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار ہونے والے کرکٹ بیٹس دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ ان بیٹس کو نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بیٹ کیسے بنتا ہے اور ایک بیٹ کی زیادہ سے زیادہ کیا قیمت ہوتی ہے؟ نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
پاکستان میں تقریباً 70 سے 80 کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں، جس میں سے پنجابی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔ لیکن بہت سے لوگوں کو شکوہ ہے کہ نئی نسل پنجابی سے دور ہوتی جا رہی ہے۔ مادری زبان کے عالمی دن پر دیکھیے نوید نسیم کی یہ رپورٹ۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کس شہر میں کھیلے جائیں گے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اب خود تسلیم کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت انہوں نے گرائی، لہذٰا فوج کے اندر اس معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔ وائس آف امریکہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج میں اس وقت بھی جنرل باجوہ کی پالیسی چل رہی ہے۔
پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری برآمدات کرنے والی بڑی صنعت سمجھی جاتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں چھ سے سات ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، لیکن اب ملک کے ابتر معاشی حالات کے سبب یہ انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہے۔ مزید تفصیلات نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
لاہور کے وسیم ارشد پیشے کے اعتبار سے تو ٹریفک وارڈن ہیں لیکن باڈی بلڈنگ کے شوق نے انہیں 'مسٹر لاہور' کا ٹائٹل جتوا دیا۔ گرمی، دھوپ، بارش اور سخت موسم میں سڑک پر کھڑے ہو کر اپنے فرائض سر انجام دینے والے وسیم 'مسٹر لاہور' کیسے بنے؟ جانتے ہیں نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں