وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ اگرچہ ’داعش‘ کا پاکستان میں وجود نہیں لیکن ہم اس خطرے سے آگاہ ہیں اور تمام ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ گروپ ملک میں قدم نا جما سکے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ 21 ویں ترمیم کے نافذ العمل ہونے سے انتہا پسندی سے نمٹنے میں قابل ذکر حد تک مدد ملے گی۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جعفر اقبال نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت مکمل یکسوئی کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
کرکٹ کے حلقے پہلے ہی پاکستان کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے چلے آ رہے تھے لیکن ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 'بدترین' شکست کے بعد باولنگ، فیلڈنگ اور پھر بلے بازی کے شعبے میں پاکستان کی کارکردگی کو لے کر ذرائع ابلاغ میں ٹیم کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعہ کو اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کے ساتھ غیر رسمی سفارت کاری کا سلسلہ تو چلا آ رہا ہے لیکن یہ باقاعدہ اور براہ راست مذاکرات کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔
وفاقی وزیر برائے سرحدی اُمور عبد القادر بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی۔
یہ بم دھماکا راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع کری روڈ پر ایک امام بارگاہ "قصر سکینہ" میں ہوا، جس کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا جا رہا ہے کہ یہ خودکش حملہ آور کی کارروائی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش سے قبل فائرنگ بھی کی۔
وزیر مملکت برائے امور داخلہ بلیغ الرحمن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پاکستان میں مدارس کی تقریباً تمام بڑی نمائندہ تنظیموں نے انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد میں حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سابق وزیرخارجہ اور حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو اس دورے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
پاکستانی ایوان بالا یعنی سینیٹ کے رکن افراسیاب خٹک نے فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کے بارے میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں سدھار آیا ہے اور وہ ایک دہشت گردوں کے خلاف مربوط کارروائیوں پر صلاح و مشورے میں مصروف ہیں۔
پاکستان میں قائم انسداد پولیو سیل کی سربراہ عائشہ رضا فاروق نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اس وائرس کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور بھرپور کوششوں میں مصروف ہے جس سے توقع ہے اس سال پولیو سے متاثر بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہو گی۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایک مسجد پر خودکش بمباروں اور مسلح شدت پسندوں کے حملے کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ اس طرح کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی جائے۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے حل میں پاکستان کے کردار کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اُنھوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ ان مقابلوں کو اسی اہتمام سے دیکھیں گے جس طرح ملک کے باقی کرکٹ شائقین۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان گیس کی قلت کو دور کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ منصوبہ چار ملکوں کے درمیان ہے جس میں ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ اُس کو ’’ٹیپی‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور عمران خان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ اُنھوں نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور اُن کے بقول پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل پر اُن کے اور عمران خان کے نظریات میں ہم آہنگی ہے۔
پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے ’این ڈی ایم اے‘ کی طرف سے پڑوسی ملک افغانستان کے عہدیداروں کو پانچ روزہ تربیت کی فراہمی کا آغاز پیر سے اسلام آباد میں ہوا۔ افغانستان میں آفات سے نمٹنے کے لیے قائم اداروں سے وابستہ 24 افراد پاکستان آئے ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ دونوں ملکوں نے دو طرفہ روابط کو وسعت دینے کے لیے کئی اقدامات پر اتفاق کیا تھا جن میں عوام کے درمیان رابطے بڑھانے اور اقتصادی و سیاسی رابطوں کو بڑھانا شامل تھا، اور (کیڈٹس کی آمد) بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
پاکستان کی حزب مخالف کی ایک جماعت کے رہنماء عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات تک ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں۔
وزیر مملکت برائے امور داخلہ بلیغ الرحمن نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اگر کسی کو تحفظات ہیں تو اُنھیں بھی دور کیا جائے گا۔ پاکستان میں مختلف مسالک کے لگ بھگ 18 ہزار سے زائد مدارس ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 13 لاکھ سے زائد ہے۔
مزید لوڈ کریں