وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے اُمور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہو رہے ہیں جب کہ تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان کسی اور ملک کے اثر سے آزاد، اپنے طور پر امریکہ سے تعلقات استوار کیے ہوئے ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات و جرائم ’یو این او ڈی سی‘ اور پاکستان کی انسداد منشیات فورس کے مشترکہ تعاون سے اسلام آباد میں علاقائی کانفرنس کا آغاز ہوا جس میں پاکستان، افغانستان، ایران اور 20 سے زائد دیگر ممالک نے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر برائے سرحدی اُمور عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا عمل فروری کے دوسرے تیسرے ہفتے میں شروع ہو جائے گا، جو منصوبہ بندی کی گئی ہے اُس کے مطابق کم و بیش ایک سال کا عرصہ لگے گا جس میں نقل مکانی کرنے والے تقریباً تمام ہی خاندان واپس چلے جائیں گے۔
آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پٹرول کا بحران گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے لیکن شہری پٹرول کی قلت پر خاصے نالاں دکھائی دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے باعث درپیش مشکلات میں اب پٹرول کی کم یابی اور عدم دستیابی نے مزید اضافہ کر دیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے سول سوسائٹی کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی جنہوں نے مرنے والوں کی یاد میں یہاں شمعیں روشن کیں اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے فرانسیسی جریدے ’چارلی ایبڈو‘ کے تازہ شمارے میں پیغمبر اسلام کے خاکے کی اشاعت کے خلاف متفقہ طور پر مذمتی قرار داد منظور کی ہے۔ قرار داد کی منظوری کے بعد مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے ہی میں علامتی احتجاج بھی کیا۔
امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے اسلام آباد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کی راہ تلاش کرنی چاہیئے اور امریکہ بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی فوج کی کارروائیوں اور اُن میں ہونے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنا ہو گی اور اُن کے بقول پاکستان نے ایسا کرنے کا واضح عندیہ دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ہمیشہ کھل کر بات ہوتی ہے۔ اُنھوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ جان کیری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہیں گے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ فرانس میں ہونے والے حملے پر ’آپ نے پوری اسلامی دنیا بشمول پاکستان کی جانب سے ردعمل دیکھا ہو گا، ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں کیوں کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔‘‘
21 ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کا مقصد انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت ریاست پاکستان کے خلاف جنگ میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام کو آئینی تحفظ دینا ہے۔
بری فوج کی قیادت سنھبالنے کے بعد جنرل راحیل شریف نے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں طالبان اور اُن کے اتحادی گروہوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا آغاز کیا۔
پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں منگل کی صبح فوج کے زیر انتظام ایک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 120 سے زائد بچے شامل تھے۔ اس حملے میں ایک سو سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ امریکی خفیہ ادارے سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی "سی آئی اے" کی طرف سے مشتبہ دہشت گردوں سے تفتیش کے دوران روا رکھے جانے والے تشدد پر مبنی سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امن کا نوبیل حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی کو بدھ کو ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں باضابطہ طور پر یہ انعام دیا گیا۔ 17 سالہ پاکستانی طالبہ کو یہ انعام بچوں خصوصاً لڑکیوں کے حق حصول تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے اور اس ضمن میں کوششیں کرنے پر دیا گیا۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان میں ڈیفنس فار ہیومن رائٹس کی روح رواں آمنہ مسعود جنجوعہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اس دن کی مناسبت سے ان کی تنظیم حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ لاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ مہینوں میں اعلیٰ سطحی رابطے بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستان کا دورہ کیا اور اُنھوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ صدر ممنون حسین سے بھی ملاقات کی تھی.
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ہندوستان کشمیر کے مسئلے کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کر توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
پاکستان ’نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام‘ کے سربراہ ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں تقریباً نوے ہزار افراد ایسے ہیں جو ایچ آئی وی ایڈز کے مریض ہیں اور اُن میں سے صرف 10 ہزار افراد کے بارے میں سرکاری سطح پر معلومات موجود ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اتوار کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی احتجاجی تحریک میں اب ملک کے مختلف شہروں کو باری باری بند کریں گے اور 16 دسمبر کو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے۔
مزید لوڈ کریں