وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اپنے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرسکتے ہیں اور اس کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جانا چاہیئے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان روس کو عالمی سطح پر ایک اہم ملک تصور کرتا ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستان صرف دفاع کے شعبے ہی میں نہیں بلکہ روس کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون چاہتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوں تو نئی، پرانی اور منفرد گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں لیکن "ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان" نے اس شہر میں تین درجن سے زائد تاریخی گاڑیوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کر کے شائقین کے ذوق کی تسکین کے لیے ایک اچھوتا موقع فراہم کیا۔
شہری ہوا بازی کے محکمے ’سول ایوی ایشن اتھارٹی‘ کے سربراہ ائیر مارشل (ریٹائرڈ) محمد یوسف نے وائس آف امریکہ سے ایک خصوصی گفتگو میں کہا کہ حکومت پاکستان نے ایبولا کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے نہایت سنجیدگی سے کوششیں کی ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی جمعہ کو دو روز دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ رواں سال ستمبر میں منصب صدارت سنبھالنے کے بعد اُن کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔
اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) میں بدھ کو طالب علموں سے خطاب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لیے امریکہ، افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت عدالتی کمیشن صرف ججوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اس میں خفیہ اداروں کے حکام شامل نہیں کیے جا سکتے۔
پاکستان کے ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ایک مسیحی جوڑے کو قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر ہلاک کیے جانے کے خلاف اسلام آباد میں سول سوسائٹی اور مسیحی برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان یہ کہتا آیا ہے کہ مذاکرات احسان نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے ضروری ہیں تاکہ خطے کی اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دی جا سکے۔
پاکستان نے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی بندش کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ حکومت پاکستان مسلسل یہ کہتی رہی ہے کہ اس طرح کے حملے اُس کی ملکی سالمیت اور سرحدی حدود کی خلاف ورزی ہیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے کفتگو میں کہا کہ آپریشن ’ضرب عضب‘ میں پاکستانی فوج کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور آخری دہشت گرد کی موجودگی تک اُس کا پیچھا کیا جائے گا۔
پاکستان کی وزیر مملکت برائے قومی صحت سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت فوج کی مدد سے انسداد پولیو کے خلاف مہم میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں علمائے دین بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان تسیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران اپنی مشترکہ سرحد پر نگرانی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کے درمیان تہران میں ملاقات بھی ہوئی ہے۔
حکومت مخالف جماعت عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کی طرف سے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد بدھ کو لوگوں کی واپسی کا سفر جاری رہا جب کہ منگل کی شب طاہر القادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس احتجاج کا مقصد حاصل ہو گیا ہے۔
کسی بھی معاشرے کے لوگوں کے رویے ان چھوٹی مگر ضروری عادات سے جانچنے میں مدد ملتی ہے جنہیں عرف عام میں سوک سینس اور عمومی رویہ کہا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے توانائی کے شعبے میں تاخیر کا شکار ہونے والے چینی معاہدوں پر آئندہ ماہ دستخط ہو جائیں گے جس سے پاکستان سستی اور مزید بجلی پیدا کرنے کی "منزل کی طرف گامزن" ہو سکے گا۔
وفاقی وزیر مملکت برائے قومی ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ کہ ملک میں ایبولا وائرس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک حکمت علمی تیار کر لی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ اُن افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں پر ہو گی جہاں ایبولا وائرس موجود ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل سے وابستہ آنجہانی صحافی ڈینئیل پرل کی یاد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان لوک موسیقی سوسائٹی نے ڈینئیل پرل عالمی یوم موسیقی کے موقع پر ’’موسیقی کے ذریعے امن کی روایت‘‘ نامی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور اور اس کے قریبی اضلاع چارسدہ اور نوشہرہ میں بدھ کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں پر نا معلوم افراد کی فائرنگ میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور ایک رضا کار شدید زخمی ہو گیا ہے۔
اسلام آباد میں اس احتجاج میں شامل ایک امریکی شہری نے کہا کہ طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک اسلامی روایات کے مطابق ان کے اس روضے کا مقصد ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہونا ہے۔
مزید لوڈ کریں