رپورٹ میں انڈیپنڈنٹ ٹاسک فورس آن دی اپیلی کیشن آف نیشنل سیکیورٹی میمورنڈم ۔20 پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کی اس یقین دہانی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں امریکی اور بین الاقوامی قانون کی مکمل پاسداری کر رہا ہے۔
سلیوان نے کہا کہ امریکہ آنے والے دنوں میں ایران کےمیزائل اور ڈرون پروگرام، پاسداران انقلاب اور ایران کی وزارت دفاع کی مدد کرنے والے اداروں سمیت اس پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔ کربی نے کہا کہ امریکہ پورے مشرق وسطیٰ میں فضائی اور میزائل سےدفاع اور قبل از وقت وارننگ سسٹم کو مربوط بنانے کو تقویت دے گا۔
قومی سلامتی کونسل کے مشیر جان کربی نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرے گی۔
صدر جو بائیڈن کی مشرق وسطی میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت سے نالاں اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے امریکی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس سال وائٹ ہاؤس کی رمضان اور عید کی تقریبات میں حصہ نہیں لیں گے۔