تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کو یہ سبقت حکومت کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری کے باعث گزشتہ دو عشروں کے دوران حاصل ہوئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ترقی کے باوجود ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے کلیدی اجزا پر بیجنگ کا انحصار اب بھی دوسرے ملکوں پر ہے اور اس میں وہ خودکفالت سے خاصا دور ہے۔