ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اس دور میں کتاب پڑھنے کے کلچر کو فروغ دینا کوئی آسان کام نہیں اور اسلام آباد کی کمیونٹی لائبریریز کی موجودہ حالت نے یہ کام اور بھی چیلنجنگ بنا دیا ہے۔ ایسے میں اسلام آباد کے ایک سینئر شہری دارالحکومت کی سرکاری لائبریریوں کی حالت بہتر بنانے کے مشن پر ہیں۔
دباؤ پڑھائی کا ہو، نوکری کا یا گھریلو۔ اسے دور کرنے کے لیے سانس کی محض چند مشقیں درکار ہیں۔ ملیے اسلام آباد کی ان یوگا انسٹرکٹرز سے جو لوگوں کو یوگا کے فن کے ذریعے جسمانی اور رو حانی طمانیت بخش رہی ہیں۔
اسلام آباد کے ریستوران 'ابے کھاؤ' میں صرف گرما گرم فاسٹ فوڈ ہی نہیں ملتا بلکہ مفت میں سائن لینگوج بھی سیکھنے کو ملتی ہے تاکہ سماعت رکھنے والے اور سماعت سے محروم افراد کے درمیان حائل بول چال کی دوریاں ختم کی جا سکیں۔
اسلام آباد کی ایک شہری نے پبلک لائبریریز کو بچانے اور انہیں عام لوگوں خصوصاً بچوں کی دلچسپی کا مرکز بنانے کے مشن آغاز کیا ہے۔ اس مشن کے تحت قائد پبلک لائبریری میں دارالحکومت کا پہلا کڈز کارنر قائم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں نوجوانوں کے بنائے 'ڈیجیٹل آرٹ' کی منفرد نمائش ہوئی جس میں پاکستان میں مستقبل کے آرٹ، ثقافت اور روزمرہ کی زندگی کی عکاسی سائنس فکشن کی مدد سی کی گئی۔
'موقع آن لائن' سروس نے لوگوں کے گھریلو کام کاج میں جہاں آسانی پیدا کی ہے وہی گھروں میں کام کرنے والے ملازموں کی زندگی بھی بدل دی ہے۔ امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی فنڈنگ اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے تعاون سے چلنے والا یہ اسٹارٹ اپ اب اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا ہے۔
گوادر کے قدیم بازار میں آج بھی اس دور کی باقیات موجود ہیں جب یہ شہر سلطنتِ اومان کا حصہ ہوتا تھا۔ اس ساحلی شہر کے پاکستان میں شامل ہونے کے بعد یہاں آباد ہندو یہاں سے کوچ کر گئے جس کے بعد قدیم بازار کی رونقیں بھی ختم ہو گئیں۔
یو ٹیوب پر اپنا چینل اور چینل کے ہزاروں سبسکرائبرز۔۔۔ یہ چینل ہے پاکستان کے پسماندہ صوبے بلوچستان کے شہر گوادر کی ایک بیٹی انیتا کا جو مخالفت اور دباؤ کے باوجود اپنے علاقے کی پہلی لڑکی ہیں جو ولوگر بنی ہیں اور گوادر کے مسائل کو اپنے ولوگ میں اجاگر کر رہی ہیں۔
پاکستان کی بندر گاہ گوادر، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ اس بڑے منصوبے کے ثمرات سے کسی کو انکار نہیں، لیکن ترقی کے اس سفر سے مقامی ماہی گیر اور کشتی ساز مطمئن نہیں۔ انہیں یہ خوف ہے کہ کہیں ان سے ان کا آبائی روزگار نہ چھین لیا جائے۔
آج پاکستانی قوم اپنا 72 واں یوم آزادی منا رہی ہے۔ قیام پاکستان کے وقت بہت سے لوگ انتہائی مشکل حالات میں ہجرت کر کے پاکستان پہنچے تھے۔ آئیے دیکھتے ہیں بھارتی شہر جبل پور سے ریل کے ذریعے ایسے ہی ایک کٹھن سفر کی داستان اس رپورٹ میں۔
بوگی نمبر این ڈبلیو آر 38، اسلام آباد کے گولڑہ شریف جنکشن میں پارک نارتھ ویسٹرن ریلوے کے تاریخی ورثے کی گواہی دے رہی ہے۔ تقسیمِ برِ صغیر سے پہلے محمد علی جناح نے وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے ہمراہ اسی شاہی بوگی میں کراچی سے لاہور کا سفر کیا تھا۔ تفصیل اسلام آباد سے حسن خان کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں:
وزیرِ اعظم ہاؤس کو اس سے قبل بھی تعلیمی ادارے میں بدلنے یا پھر عوامی استعمال میں لانے کے اعلانات ہوتے رہے ہیں لیکن ان پر کبھی عمل نہیں ہوسکا۔
روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ اپنے اختتام کے قریب ہے اور اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فٹ بال کے شائقین کے جوش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بھی فٹ بال شائقین شدت سے فائنل کے منتظر ہیں اور ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد سے ہی فٹ بال ان کی روز مرہ کی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہے۔
نئے ہدایت نامے کے مطابق، طالبات قائد بلاک میں واقعہ ڈینز کیفے میں جا سکیں گی، جبکہ دیگر تمام کیفے ان کے لیے ممنوع قرار دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف طلبا کے لیے کیپیٹل کیفے، اسٹوڈینٹ کیفے، ڈیلی گرائنڈ میں کھانے پینے کی اجازت ہوگی، لیکن ڈینز کیفے ان کے لیے ممنوع قرار دیا گیا ہے
حالیہ حملے میں ملوث تقریبا 23 سالہ نوجوان عابد حسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے عامر رانا نے کہا کہ "انتہا پسند جماعتیں نوجوانوں کو اپیل کرتی ہیں کیونکہ ان کو ورغلانہ آسان ہوتا ہے"۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزم نے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اتوار کی شام 6 بجے وزیرِ داخلہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ضلع نارووال کے ایک گاؤں کنجرور میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے بعد روانہ ہو رہے تھے۔