کاکسس بازارمیں مقیم پناہ گزینوں کی امداد اور واپسی سے متعلق کمشنر کے مطابق آگ کی زد میں آ کر کم ازکم 19 روہنگیا پناہ گزین زخمی ہوئے۔ آگ نے پناہ گزین کیمپ میں پانی کے ٹینک، پانی فراہم کرنے کے اسٹینڈ، بیت الخلا اور غسل خانوں جیسے اہم بنیادی ڈھانچوں کو بھی راکھ کر دیا۔