امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے وی و اے کی ایک انکوائری کا پیر کو ایک ای میل کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا، ’’ ہم ان رپورٹوں کے بارے میں باخبر ہیں کہ دوہری شہریت کے حامل ایرانی ۔ امریکی شہر ی ، صحافی رضا ولی زادہ کوایران میں دس سال جیل کی سزا سنائی گئی ہے ۔‘‘
لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کی جانب سے کیش جمع کرنے کے سینٹرز اور 'القرض الحسن' بینک کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
یہ رپورٹس، بدقسمتی سے، ایرانی حکومت کی طرف سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد کے ہولناک استعمال سے مطابقت رکھتیہیں : ا،ریکی محکمہ خارجہ
اسرائیلی وزیر اعظم نیتی یاہو کے سابق دفاعی مشیر جیکب ناگل کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے ذمہ دارحماس کے تین سیاسی سربراہ تھے۔ ہنیہ، خالد مشعل اور صالح العاروری، ہیں۔ ان میں سے دو جا چکے ہیں۔ اور ایک کا جانا باقی ہے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے کئی دن بعد بھی ایران کے مذہبی حکمرانوں نے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔