جلیل کہتے ہیں کہ چند روز قبل بیٹے کو اچانک بخار ہوا تو اسے ڈاکٹر کے پاس لے گیا۔ رپورٹس ٹھیک آئیں مگر اگلے ہی روز اس کا ایک پاؤں مڑ گیا۔ بعد میں پولیو ٹیم نے ٹیسٹ کیے تو پتا چلا کہ اسے پولیو ہو گیا ہے۔
شفیع اللہ پنجگور کے اس علاقے کلگ میں ایک سرکاری ادارے کے اہلکار ہیں۔ کچھ لمحوں بعد انہیں معلوم ہوا کہ دھماکے سبز کوہ گاؤں میں ہوئے ہیں۔ وہ تیزی سے اس گاؤں کی جانب بڑھنے لگے۔ جیسے وہ وقوع پر پہنچا تو انہیں ہر جانب سے آگ کے شعلے دکھائی دیے۔
پاکستان میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے باعث یہاں پناہ گزین ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے افراد بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر اُنہیں افغانستان واپس بھیجا گیا تو ان کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔