’’ میں اپنی کہانی پڑھنے والےہر شخص سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی بیٹیوں کو کسی ایسی نئی جگہ نہ بھیجیں جس سے آپ بخوبی واقف نہ ہوں ۔ میں نہیں چاہتی کہ کوئی اور بھی تنہائی کا وہی تجربہ کرے جو میں نے کیا تھا۔‘‘
حالیہ برسوں میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کے اس سب سے مہلک حادثے میں، کم از کم 82 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے اور سینکڑوں اب بھی لاپتہ ہیں، جن میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق مصر، شام اور پاکستان سے تھا۔
ایسے میں جبکہ اسرائیل کےزیر انتظام مغربی کنارے میں ہلاکت خیز تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے،فلسطینی عسکریت پسند گروپوں اسلامی جہاد اور حماس کے رہنماؤں نے پیر کو تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق سال 2022 میں تقریباً 3,800 افراد سمندری اور زمینی ذرائع سے ترک وطن کرتے ہوئے ، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی سمندری حدود کے اندر یا وہاں پہنچنے کی کوشش میں ہلاک ہوئے۔
افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں جمعرات کو ایک دھماکے میں کم از کم 15افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ قریبی بغلان صوبے کے ایک سابق طالبان پولیس چیف بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔
ایس پی ایل سی نامی غیر منافع بخش تنظیم کے مطابق گزشتہ برس کچھ ملیشیا گروپوں کے ٹوٹنے اور نفرت کرنے والے گروپوں میں کمی کے باوجود ملک میں حکومت مخالف انتہا پسند تنظیموں میں اضافہ ہوا۔
صدر بائیڈن نے پیر کے روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ، تیسری صدارتی مدت کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد دینے کے لیے بات کی ۔اس دوران دونوں لیڈروں نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت اور ترکی کے لئے امریکی ساختہ F-16 لڑاکا طیاروں کے بیڑے کی فراہمی اور توسیع کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری میڈیا کی خبر کے مطابق، زہر دینے والے حملوں کے اس پراسرار سلسلے نے ہزاروں طلبا کو بیمار کر دیا ہے اور منگل کو تازہ ترین واقعہ کے بعد ایرانی اسکول کی 20 طالبات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن بٹ نے بتایا: ’’ ہمیں یقین ہے کہ کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنک (یعنی ان کو ہدف بنا کر قتل کرنے) میں ملوث ہے۔ اس شوٹر تک رسائی نہیں دے رہی جس کا ہاتھ دو ہفتے قبل زخمی ہو گیا تھا۔ یہ بھی بڑی عجیب بات ہے۔ اس آفیسر کا بیان بہت اہم ہوتا‘‘.