بھارت کے زیرِانتظام کشمیر میں ان دنوں کشیدگی عروج پر ہے اور علیحدگی پسند مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں روزانہ کا معمول ہیں۔ کشیدگی کی حالیہ لہر کے دوران اب تک کم از کم 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کشمیر سے ہمارے نمائندے دیپک دوبھل نے ہمیں ایک مظاہرے کی یہ ویڈیو بھیجی ہے۔
کوبانی کی تعمیر نو کے ادارے کے ترجمان، ادریس نسان نےانسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جاری کام کے بارے تفصیل بتائیں، اور آتشیں ہتھیاروں اور نصب بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے کام میں بین الاقوامی مدد کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔ دیکھئے وڈیو رپورٹ، جسے وائس آف امریکہ کی کُرد سروس کے،محمود بالی نے تیار کیا۔
تین روز قبل نارتھ کیرولینا کے شہر، چیپل ہِل میں تین نوجوان مسلمان طالب علموں کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے، واشنگٹن ڈی سی کے بیسیوں نوجوان طلبا و طالبات نے جمعے کے روز، وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس سے قبل، مظاہرین نے نماز ادا کی
رائے عامہ کے حالیہ جائزوں کے مطابق زیادہ تر مسلمان ملکوں میں امریکہ کی حمایت کی شرح بہت ہی کم ہے۔ بھارت مسلمان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔ نئی دہلی میں موجود ہمارے نمائندے دیپک دوبھل نے بھارت کے مسلمان نوجوانوں سے اس بارے میں بات کی ہے۔
یہ10 روزہ فوجی مشقیں مغربی بھارت کے شہر پونا میں ہوں گی، جن کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔۔۔ بھارتی وزارتِ دفاع کے مطابق، دونوں فریق بغاوت اور دہشت گردی کے معاملات سے نبردآزما ہیں
ان میں غیر ضروری بناوٹ اور اچھل کود نہیں ہے۔ سب سے اچھی چیز ان ڈراموں کی زبان ہے۔ جب ان میں بہت سے ہندی کے لفظ سنائی دیتے ہیں تو ذہن میں گھنٹی سی بجتی ہے۔
’وائس آف امریکہ‘ سے خصوصی انٹرویو میں، کیلاش ستیارتھی نے کہا ہے کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ عالمی سطح پر دھیان قیدو بند کی زندگی گزارنے والے اُن16 کروڑ بھارتیوں کی طرف مبذول ہوا ہے، ’جو پریشان حال ہیں اور سسک رہے ہیں‘
امریکی محکمہٴخارجہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر مسلسل اپنے خدشات ظاہر کر رہا ہے اور دونوں ملکوں میں قائم امریکی سفارت خانے حالات کو معمول پر لانے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں
استاد بسم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ انھیں دو مرتبہ نریندر مودی کا تجویز کنندہ بننے کا کہا گیا لیکن انھوں نے انکار کردیا۔
راج موہن گاندھی مہاتما گاندھی کے نواسے ہیں اور اب وہ بھی عام آدمی پارٹی کا حصہ ہیں۔