آسٹریلیا 2022 میں ایونٹ کے آٹھویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا جس کا آغاز سولہ اکتوبر 2022 سے ہو گا۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 45 میچز کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں کون سی ٹیم نمایاں رہی اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کیسی رہی؟ جانیے معروف کمنٹیٹر حسن جلیل کی سارہ زمان سے گفتگو میں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی آسٹریلوی ٹیم کے جشن کی ویڈیوز شیئر کی جس میں سے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی وکٹ کیپر میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوئنس جوتے میں شراب پی رہے ہیں۔
سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایونٹ کا اختتام سب سے زیادہ رنز کےساتھ کیا جب کہ سری لنکن لیگ اسپنر ونیندو ہسارانگا نے کوالی فائنگ راؤنڈ کے میچز ملا کر سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرن فنچ نے سیمی فائنل کی طرح فائنل میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سابق چیمپئن انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سابق چیمپئن پاکستان کو شکست دے کر میگا ایونٹ کے ٹائٹل میچ میں جگہ بنائی ہے۔
پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی۔ کرکٹ کے پاکستانی شائقین دنیا بھر میں کسی نہ کسی طرح یہ میچ دیکھ رہے تھے۔ واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے ورلڈکپ کا سیمی فائنل دیکھنے کے بعد کیا تاثرات تھے؟ دیکھیے اسد اللہ خالد کی رپورٹ۔
ریاض کی اہلیہ کے مطابق میچ میں پاکستان کی شکست کے خدشے سے ان کے شوہر کا چہرہ زرد پڑ گیا، اُن پر غشی طاری ہونے لگی اور انہوں نے سینے میں شدید درد کی شکایت کی۔
پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایسے کئی میچز موجود ہیں جن میں ابتدائی طور پر نتیجہ پاکستان ٹیم کے حق میں جاتا ہوا دکھائی دیا لیکن آخر میں شکست ٹیم کا مقدر بنی۔
کپتان بابر اعظم اور کوچز نے آسٹریلیا سے شکست کے بعد تمام کھلاڑیوں سے گفتگو کی اور انہیں حوصلہ دیا۔
مزید لوڈ کریں