پاکستان میں نیا کاروبار یا اسٹارٹ اپس شروع کرنے والوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟ ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں کے مسائل اور انہیں درپیش چیلنجز کیا ہیں؟ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا؟' میں میزبان عائشہ تنظیم نے اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے مسائل پر بات کی ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کے مسائل پہلے سے بہتر ہوئے ہیں یا خراب؟ کیا صوبے کی موجودہ صورتِ حال الیکشن کے لیے ساز گار ہے اور امیدوار اپنی انتخابی مہم کھل کر چلا پا رہے ہیں؟ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا؟' میں میزبان عائشہ تنظیم نے خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کے مسائل پر بات کی ہے۔
پاکستان میں ٹرانس جینڈرز کے مسائل کیا ہیں اور یہ حل کیوں نہیں ہوتے؟ خواجہ سراؤں کے حقوق، قومی شناخت اور مردم شماری سے متعلق ان کے تحفظات کیا ہیں؟ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا؟' میں میزبان عائشہ تنظیم نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل پر بات کی ہے۔
بلوچستان کے شہریوں کے مسائل حل کیوں نہیں ہوتے؟ تاجر کئی ہفتوں سے دھرنے پر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں اور بلوچستان کے شہری مسائل کا ذمے دار کسے سمجھتے ہیں؟ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو ’میرا ووٹ کیا بدلے گا؟‘ میں میزبان عائشہ تنظیم نے بلوچستان کے مسائل پر بات کی ہے۔
پاکستان میں رہنے والی مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ جبری مذہب تبدیلی، چائلڈ میرج، توہین مذہب کے جھوٹے الزامات وہ مسائل ہیں جن کا سامنا اقلیتی برادری کو کرنا پڑتا ہے۔ الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا' میں میزبان عائشہ تنظیم نے اقلیتی برادری کے افراد سے ان کے مسائل پر گفتگو کی ہے۔
پاکستان میں عام انتخابات سے قبل صوبائی مختاری سے متعلق آئین کی اٹھارھویں ترمیم ایک مرتبہ پھر بحث کا موضوع ہے۔ وی او اے کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا' کے اس پروگرام میں میزبان عائشہ تنظیم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اٹھارھویں ترمیم مسائل کا حل ہے یا خود ایک مسئلہ؟
پاکستان کے لیے ریکارڈ برآمدات کرنے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری گزشتہ کئی برس سے بحران کا شکار ہے۔ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا' کے اس پروگرام میں میزبان عائشہ تنظیم نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے سرکردہ افراد سے اس صنعت کو درپیش مشکلات اور ان کے حل پر بات کی ہے۔
پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں خواتین کے حقوق کی بات تو کرتی ہیں مگر مبصرین کی رائے میں خواتین کے لیے یکساں حقوق اب بھی خواب ہیں۔ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا؟' کے چوتھے شو میں میزبان عائشہ تنظیم نے خواتین سے ان کے مسائل اور حل پر گفتگو کی ہے۔
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا' کی تیسری قسط میں میزبان عائشہ تنظیم نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے سے وابستہ ماہرین سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان کے مسائل کیا ہیں اور آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات سے انہیں کیا امیدیں ہیں؟
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا' میں ہم مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اُن مسائل پر بات کریں گے جن کا ذکر میڈیا اور سیاسی جلسوں میں نہیں ہو رہا۔ شو کی دوسری قسط میں میزبان عائشہ تنظیم نے کسانوں سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں؟
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ کیا بدلے گا' میں ہم مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اُن مسائل پر بات کریں گے جن کا ذکر میڈیا اور سیاسی جلسوں میں نہیں ہو رہا۔ شو کی پہلی قسط میں میزبان عائشہ تنظیم نے خصوصی افراد سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان کے مسائل کیا ہیں؟