نوجوان پاکستان اور بھارت کے درمیان کیسے تعلقات چاہتے ہیں؟ پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر تجارت ہوتی ہے تو فائدہ کس کا ہوگا؟ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو ’میرا ووٹ، میرا مستقبل‘ کے اس پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے نوجوانوں سے پاک بھارت تعلقات پر بات کی ہے۔
پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہیں جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ، میرا مستقبل' کے اس پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے پاکستان میں روزگار کے مواقع پر بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان کن مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو ’میرا ووٹ، میرا مستقبل‘ کے اس پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے پاکستان سے ہونے والے ’برین ڈرین‘ کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ برین ڈرین ہوتا کیا ہے، پاکستان پر اس کے کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور اس سے فرق کیا پڑتا ہے؟ دیکھیے اس پروگرام میں۔
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو ’میرا ووٹ، میرا مستقبل‘ کے اس پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے پاکستان کے سیاسی کلچر کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ سیاسی کلچر ہوتا کیا ہے، پاکستان میں سیاسی کلچر کیسا ہے اور اس سے فرق کیا پڑتا ہے؟ دیکھیے اس پروگرام میں۔
پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں سرکاری اداروں میں بدعنوانی کو ایک اہم مسئلہ قرار دیتی ہے۔ وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ میرا مستقبل' کے اس پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان میں کرپشن کی وجوہات کیا ہیں اور شفافیت کے فقدان سے نوجوان کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ میرا مستقبل' کے چوتھے پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے پاکستان میں کاروبار کے مواقع پر نوجوانوں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ نوجوان کاروبار کے بجائے ملازمت کی طرف کیوں مائل ہیں؟
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ میرا مستقبل' میں کے تیسرے پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے نوجوانوں سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں پاکستان کہاں کھڑا ہے اور کیوں پاکستانی طلبہ بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں؟
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ میرا مستقبل' میں ہم پاکستان کے نوجوانوں سے جانیں گے کہ وہ اپنے مسائل کو کیسے دیکھتے ہیں اور ان کے خیال میں پاکستان کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے؟ دوسرے پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے ملک میں گورننس کی صورتِ حال پر نوجوانوں کی رائے جاننے کی کوشش کی۔
وائس آف امریکہ کے الیکشن شو 'میرا ووٹ میرا مستقبل' میں ہم بات کریں گے پاکستان کے ان مسائل پر جو نوجوانوں کو درپیش ہیں۔ ہم نوجوانوں سے یہ جانیں گے کہ ان کے خیال میں پاکستان کو کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے؟ پہلے پروگرام میں میزبان محمد ثاقب نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ نوجوان عملی سیاست سے دور کیوں ہیں؟