کیا امریکہ میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے علاوہ کوئی اور سیاسی جماعت نہیں؟ اگر ہے تو صدر ہمیشہ انہی دو جماعتوں سے کیوں ہوتا ہے؟ کوئی تیسری جماعت الیکشن کیوں نہیں جیت پاتی؟ جانیے وائس آف امریکہ کی پوڈکاسٹ سیریز ’انسائیڈ امریکہ‘ کی اس آخری قسط میں۔
امریکہ میں وفاق اور ریاستوں کا تعلق اور اختیارات کا توازن کیسا ہے؟ اگر کبھی وفاقی حکومت اور ریاستوں میں اختلاف پیدا ہوجائے تو حل کیسے نکلتا ہے؟ امریکہ میں وفاق اور ریاستوں کا پاکستان کے نظام سے تقابلی جائزہ وائس آف امریکہ کی پوڈ کاسٹ سیریز ’انسائیڈ امریکہ‘ کی ساتویں قسط میں۔
امریکہ میں ووٹ ڈالنے کے لیے کتنے نوجوان نکلتے ہیں اور وہ کن ایشوز کی بنیاد پر وہ کسی امیدوار کو ووٹ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں؟ جانیے وائس آف امریکہ کی پوڈکاسٹ سیریز ’انسائیڈ امریکہ‘ کی چھٹی قسط میں۔
امریکہ میں صدارتی الیکشن کیسے ہوتا ہے؟ الیکشن کا پروسیجر کتنا پیچیدہ ہے؟ انتخابات میں کتنا پیسہ خرچ ہوتا ہے اور انتخابی مہم اتنی طویل کیوں ہوتی ہے؟ امریکی انتخابات کا نظام سمجھیے وائس آف امریکہ کی پوڈکاسٹ سیریز ’انسائیڈ امریکہ‘ کی پانچویں قسط میں۔
امریکہ کی ڈھائی سو سالہ تاریخ میں اب تک کوئی مارشل لا کیوں نہیں لگا؟ آخر ایسی کیا بات ہے کہ اب تک کوئی امریکی فوجی جنرل کسی منتخب صدر کا تختہ الٹ کر اختیارات اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکا؟ جانیے ہماری پوڈکاسٹ سیریز انسائیڈ امریکہ کی چوتھی قسط میں۔
امریکی ووٹرز اور مسلم ووٹرز کے لیے اہم ایشوز
امریکی سیاست میں تارکینِ وطن اور بالخصوص امریکہ میں مقیم پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کا کتنا کردار ہے؟ جنوبی ایشیائی امریکی اپنا ووٹ کن اہم ایشوز کی بنیاد پر دیتے ہیں اور کیا ان کے ووٹ سے الیکشن کے نتائج پر کوئی فرق پڑتا ہے؟
امریکی صدر کو کیا خاص اختیارات اور مراعات حاصل ہیں؟ امریکہ میں صدر زیادہ طاقت ور ہے یا کانگریس؟ قانون سازوں، حکومت اور عدلیہ کے اختیارات میں توازن کتنا ہے؟ دیکھیے امریکہ کے نظامِ حکومت کا ایک جائزہ وائس آف امریکہ کی نئی پوڈ کاسٹ سیریز ’انسائیڈ امریکہ‘ کی پہلی قسط میں۔