امریکہ میں صرف وہی شخص صدر بن سکتا ہے جو ملکی آئین میں بیان کی گئی شرائط پر پورا اترتا ہو۔ یہ شرائط کیا ہیں؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
امریکہ میں انتخابات اور سیاسی گفتگو کے دوران اکثر 'ریڈ' اور 'بلیو' یعنی سرخ اور نیلی ریاستوں کا ذکر آتا ہے۔ ان ریاستوں کو رنگ کے ساتھ کیوں منسوب کیا جاتا ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
شہری اور دیہی ووٹرز کے درمیان تقسیم امریکی انتخابی سیاست میں واضح ہے۔ شہروں میں رہنے والے زیادہ تر ڈیموکریٹس کے حامی رہے ہیں جب کہ دیہی علاقوں کے شہری ری پبلکنز جماعت کو سپورٹ کرتے نظر آئے ہیں۔ لیکن سن 2000 کے بعد سے یہ فرق بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
امریکہ کے انتخابات میں کسی غیر ملک کی مداخلت کا امکان ختم کرنے کے لیے کئی قوانین بنائے گئے ہیں۔ لیکن کیا ان پر پوری طرح عمل درآمد ہوتا ہے؟ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔
امریکہ میں انتخابی مہم دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے طویل ہے۔ صدارتی امیدوار کافی عرصہ پہلے سے ہی مہم کا آغاز کر دیتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے اور امریکی قانون اس کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
امریکہ میں میل کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب صرف فوجی اہلکار اور ایسے مریض جو گھر سے نہیں نکل سکتے تھے وہی میل کے ذریعے ووٹ ڈالتے تھے لیکن اب 'ووٹ بائے میل' امریکہ کی کئی ریاستوں میں ووٹنگ کا بنیادی طریقہ بن چکا ہے۔ رپورٹ دیکھیے۔