رسائی کے لنکس

مصر: فوجی کونسل سے انحراف ، ایوان زیریں کا اجلاس

مصر کی نومنتخب پارلیمان کا افتتاحی اجلاس
مصر کی نومنتخب پارلیمان کا افتتاحی اجلاس

ایوان زیریں کے سپیکر سعید الکتاتنی نے کہا کہ قانون سازوں نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا طریقہ ڈھونڈنے کے لیے ملاقات کی ہے۔

مصر کی اسلام پسند اکثریت کی حامل پارلیمنٹ نے منگل کے روز فوجی کونسل اور سپریم کورٹ کے احکامات سے انحراف کرتے ہوئے اپنا اجلاس منعقد کیا۔

ایوان زیریں کا مختصر دورانیے کا یہ اجلاس حال ہی میں صدر محمد مرسی کی جانب سے اس حکم کے بعد ہوا جس میں کہا گیاتھا کہ نئی قانون ساز اسمبلی کے انتخاب تک موجودہ اسمبلی مؤثر رہے گی۔

مصر کی سپریم فوجی کونسل نے پچھلے مہینے اعلیٰ آئینی عدالت کی جانب سے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعداس کے فیصلے کی تعمیل میں اسمبلی تحلیل کرد ی تھی۔

پیر کے روز عدالت نے کہاتھا کہ اس کا حکم حتمی ہے اور اس کی تعمیل کرنا لازمی ہے۔

ایوان زیریں کے سپیکر سعید الکتاتنی نے کہا کہ قانون سازوں نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا طریقہ ڈھونڈنے کے لیے ملاقات کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے مصرکے عہدے داروں پرزور دیاہے کہ وہ اقتدار کی منتقلی کے عمل کو بچانے کے لیے مل کر کام کریں۔
XS
SM
MD
LG