پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے جس سے کسی صورت دست بردار نہیں ہوا جائے گا ۔ صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو آئندہ انتخابات کی بھر پور تیاری کی ہدایت کر دی ۔ صدر کا کہنا ہے کہ انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے ۔
ایوان صدر اسلام آباد میں منگل کو پیپلزپارٹی کے اہم وزراء اور مرکزی راہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے بھی شرکت کی ۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے قانونی چیلنجز سے نمٹنے اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
اجلاس سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آئین اور قانون کے مطابق اتحادیوں کی مشاورت سے وقت مقررہ پر ہوں گے ۔
صدر نے پارٹی رہنماؤں کو آئندہ انتخابات کی بھر پور تیاری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں اہل ووٹرز کے ناموں کا اندراج یقینی بنایا جائے ۔پیپلزپارٹی عوامی طاقت پریقین رکھتی ہے اور اپنی پالیسیوں کی توثیق کیلئے عوام کے پاس دوبارہ جانے سے کبھی ہچکچائے گی نہیں ۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ قانون سازی صرف پارلیمنٹ کا حق ہے جس سے دستبردار نہیں ہوا جائے گا۔اجلاس میں توانائی بحران پر وزیر پانی و بجلی نے بریفنگ بھی دی ۔