پاکستان اپنے ہوائی اڈوں اورسرحدی آمد ورفت کے مراکز پر شناخت سے متعلق نصب نظام کو ملک میں تیارکردہ انتہائی جدید ترین نظام سے تبدیل کررہاہے۔ پہلا شناختی نظام امریکہ کا تیار کردہ تھا۔
ڈان نیوز سروس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کا نام انٹی گریٹٹڈ منیجمنٹ سسٹم یا آئی بی ایم ایس ہے، جسے ملک کے 120 داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کیا گیا ہے۔
حال ہی میں افغانستان سرحد کے ساتھ واقع طورخم پوسٹ کو اس نظام سے منسلک کیا گیا۔
نیا نظام قومی ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی یعنی نادرا ، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور انٹرپول سے منسلک ہے۔
وزیر داخلہ رحمن ملک نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کے روز نئے شناختی نظام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید نظام سے ملک کے اندر دہشت گردوں اور سرحد کے آر پار جرائم کرنے والوں کو روکنے میں مدد مل سکے گی۔
رحمن ملک نے یہ بھی کہا کہ 15 ستمبر کے بعد جاری ہونے والے پاسپورٹ کی معیار پانچ سے بڑھا کر دس سال کی جارہی ہے۔