کراچی میں بدامنی کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے سبب گزشتہ دو دنوں کے دوران 25افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیر کی رات تک مرنے والوں کی تعداد 17ہوچکی تھی جبکہ منگل کو مزید 8افراد ہلاک ہوگئے ۔ دوسری جانب سی آئی ڈی نے کورنگی میں ایک گودام پر چھاپا مار کر ہزاروں کی تعداد میں دستی بم تحویل میں لے لئے ہیں۔
کراچی کے علاقوں مارٹن روڈ اور ایم پی آر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے۔ان دونوں کا تعلق 2مختلف سیاسی جماعتوں سے بتایاجارہاہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد مارٹن روڈ کے علاقے میں مشتعل افراد نے ایک بس کو بھی آگ لگادی ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایم پی آر کالونی میں مارا جانے والا کارکن ان کی جماعت سے تعلق رکھتا تھا ۔ اس کا نام امان اللہ تھا اور یہ اے این پی کا علاقائی عہدیدار تھا۔
دوسری جانب بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے گلشن غازی میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے 2کارکنوں کو ہلاک کردیا۔ان میں سے سے ایک کی شناخت امجد گوگی اوردوسرے کی طارق محمود کے نام سے ہوئی ہے۔
بلدیہ ٹاوٴن کی میمن کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ اس کے علاوہ لائنز ایریا،کورنگی اور جہانگیر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے.بتایا جاتا ہے کہ جہانگیر روڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں گھر کے باہر بیٹھے ایک شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ جمشید روڈ پر بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔مقتول عاقب ایک سیاسی جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے ۔لائنزایریا میں نامعلوم افراد نے گلی میں فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا جو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑگئے ۔
کورنگی ڈھائی نمبرمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔دوسری طرف لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک مبینہ ٹارگٹ کلرکو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے ایک کلاشنکوف اور ایک 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ 6 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔
دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک گودام پر چھاپا مار کر ہزاروں کی تعداد میں دستی بم تحویل میں لے لئے ہیں۔ ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کورنگی اندسٹریل ایریا میں ایک گودام پر چھاپا مارا جہاں موجود 11 ہزار 731 دستی بموں کو سی آئی ڈی نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
چوہدری اسلم کے مطابق عدالتی حکم پر پہلے بھی اسی گودام سے 31 ہزار دستی بم برآمدکئے گئے تھے۔